☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا کہ وہ وقت جب منادی اس خلود کو بیان کرے گا جو ہم نے دونوں داروں کے اہل کے لیے بیان کیا
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل← جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا کہ وہ وقت جب منادی اس خلود کو بیان کرے گا جو ہم نے دونوں داروں کے اہل کے لیے بیان کیا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 7450 صحیح ابن حبان
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثَ السِّجِسْتَانِيُّ ، عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، أَبِي سَلَمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثَ السِّجِسْتَانِيُّ بِبَغْدَادَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يُؤْتَى بِالْمَوْتِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَيُوقَفُ عَلَى الصِّرَاطِ، فَيُقَالُ: يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ، فَيَنْطَلِقُونَ خَائِفِينَ وَجِلِينَ أَنْ يَخْرُجُوا مِنْ مَكَانِهِمُ الَّذِي هُمْ فِيهِ، ثُمَّ يُقَالُ: يَا أَهْلَ النَّارِ، فَيَنْطَلِقُونَ فَرِحِينَ مُسْتَبْشِرِينَ أَنْ يَخْرُجُوا مِنْ مَكَانِهِمُ الَّذِي هُمْ فِيهِ، فَيُقَالُ: هَلْ تَعْرِفُونَ هَذَا؟ فَيَقُولُونَ: نَعَمْ رَبَّنَا، هَذَا الْمَوْتُ، فَيَأْمُرُ بِهِ فَيُذْبَحُ عَلَى الصِّرَاطِ، ثُمَّ يُقَالُ لِلْفَرِيقَيْنِ كِلاهُمَا: خُلُودٌ وَلا مَوْتَ فِيهِ أَبَدًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن موت کو لایا جائے گا اور اسے پل صراط پر ٹھہرا دیا جائے گا اور کہا جائے گا: اے اہل جنت! تو وہ لوگ خوف زدہ ہو کر اور پریشان ہو کر چلتے ہوئے آئیں گے اور اپنی جگہ سے باہر نکلیں گے جہاں وہ رہتے ہوں گے، پھر کہا جائے گا: اے اہل جہنم! تو وہ خوش ہوتے ہوئے اور خوش خبری حاصل کرتے ہوئے اس جگہ سے نکلیں گے جہاں وہ رہ رہے ہوں گے، تو پوچھا جائے گا: کیا تم اسے جانتے ہو؟ تو وہ عرض کریں گے: جی ہاں! اے ہمارے پروردگار! یہ موت ہے۔ پھر پروردگار اس کے بارے میں حکم دے گا تو اسے پل صراط پر ذبح کر دیا جائے گا۔ پھر دونوں فریقوں سے یہ کہا جائے گا: تم ہمیشہ یہاں رہو گے، تمہیں اس میں کبھی موت نہیں آئے گی۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ صلى الله عليه و آله وسلم عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7450]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6545، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7449، 7450، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 277، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2557، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4327، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7662» «رقم طبعة با وزير 7407»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن صحيح - «التعليق الرغيب» (4/ 278 - 279).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «التعليق الرغيب» (4/ 278 - 279). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن