☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا جو اس دعوے کو رد کرتا ہے کہ اسماعیل بن ابی خالد نے یہ خبر قیس بن ابی حازم سے نہیں سنی
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل← جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا جو اس دعوے کو رد کرتا ہے کہ اسماعیل بن ابی خالد نے یہ خبر قیس بن ابی حازم سے نہیں سنی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 7443 صحیح ابن حبان
مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ بِسْطَامٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، يَحْيَى الْقَطَّانُ ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، قَيْسٌ ، جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ بِسْطَامٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى الْقَطَّانُ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي قَيْسٌ ، قَالَ: قَالَ لِي جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ : كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ نَظَرَ إِلَى الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، فَقَالَ:" أَمَا إِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ رَبَّكُمْ كَمَا تَرَوْنَ هَذَا، لا تُضَامُونَ فِي رُؤْيَتِهِ، فَإِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ لا تُغْلَبُوا عَلَى صَلاةٍ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا، فَافْعَلُوا"، ثُمَّ قَرَأَ: وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
قیس بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے مجھے بتایا: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے چودھویں رات کے چاند کی طرف دیکھ کر فرمایا: ”عنقریب تم اپنے پروردگار کا اس طرح دیدار کرو گے، جس طرح تم اسے دیکھ رہے ہو۔ اسے دیکھنے میں تمہیں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔ اگر تم سے ہو سکے تو تم سورج طلوع ہونے سے پہلے والی اور سورج غروب ہونے سے پہلے والی نماز کے حوالے سے مغلوب نہ ہونا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ﴿فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا﴾ [سورة طه: 130] ”تم اپنے پروردگار کی حمد کے ہمراہ پاکی بیان کرو سورج طلوع ہونے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ صلى الله عليه و آله وسلم عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7443]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 554، 573، 4851، 7434، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 633، 634، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 317، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7442، 7443، 7444، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4729، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2551، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 177، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1712، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19497، والحميدي فى (مسنده) برقم: 817» «رقم طبعة با وزير 7400»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين