☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا کہ قیامت میں سب سے پہلے جنت میں داخل ہونے والی زمرہ کی صورت کی کیفیت
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل← جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا کہ قیامت میں سب سے پہلے جنت میں داخل ہونے والی زمرہ کی صورت کی کیفیت
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 7420 صحیح ابن حبان
أَبُو خَلِيفَةَ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، سُفْيَانُ ، أَيُّوبُ ، مُحَمَّدًا ، أَبَا هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدًا ، يَقُولُ اخْتَصَمَ الرِّجَالُ وَالنِّسَاءُ أَيُّهُمْ فِي الْجَنَّةِ أَكْثَرُ؟ فَأَتَوْا أَبَا هُرَيْرَةَ ، فَسَأَلُوهُ، فَقَالَ: قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَوَّلُ زُمْرَةٍ تَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنَ أُمَّتِي عَلَى صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ عَلَى أَضْوَأِ كَوْكَبٍ فِي السَّمَاءِ دُرِّيٍّ أَوْ دُرِّيءٍ شَكَّ سُفْيَانُ لِكُلِّ رَجُلٍ مِنْهُمْ زَوْجَتَانِ اثْنَتَانِ، يُرَى مُخُّ سُوقِهِنَّ مِنْ وَرَاءِ اللَّحْمِ، وَمَا فِي الْجَنَّةِ أَعْزُبُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
محمد بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ کچھ مردوں اور خواتین کے درمیان اس بات پر بحث ہو گئی کہ ان میں سے کس کی تعداد جنت میں زیادہ ہو گی۔ وہ لوگ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان سے اس بارے میں دریافت کیا۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میری امت کا سب سے پہلا گروہ جو جنت میں داخل ہو گا وہ چودھویں رات کے چاند کی مانند ہو گا۔ اس کے بعد والے لوگ آسمان میں موجود سب سے زیادہ چمکدار ستارے کی مانند ہوں گے۔ (یہاں ایک لفظ کے بارے میں سفیان نامی راوی کو شک ہے۔) ان میں سے ہر ایک فرد کی دو بیویاں ہوں گی جن کی پنڈلی کا گودا گوشت کے اندر سے بھی دکھائی دے گا اور جنت میں کوئی کنوارہ نہیں ہو گا۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ صلى الله عليه و آله وسلم عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7420]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3245، 3246، 3254، 3327، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 216، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7244، 7420، 7436، 7437، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5042، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2537، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4333، 4333 م، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 20547، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7273» «رقم طبعة با وزير 7377»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (1736): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1736): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح