☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا کہ آخرت میں جنت میں داخل ہونے والی پہلی زمرہ کی کیفیت
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل← جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا کہ آخرت میں جنت میں داخل ہونے والی پہلی زمرہ کی کیفیت
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 7419 صحیح ابن حبان
الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَعْشَرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيُّ ، مِسْكِينُ بْنُ بُكَيْرٍ ، شُعْبَةُ ، عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، أَبِي كَثِيرٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَعْشَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مِسْكِينُ بْنُ بُكَيْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" تَجْتَمِعُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَيُقَالُ: أَيْنَ فُقَرَاءُ هَذِهِ الأُمَّةِ وَمَسَاكِينُهَا؟ قَالَ: فَيَقُومُونَ، فَيُقَالُ لَهُمْ: مَاذَا عَمِلْتُمْ؟ فَيَقُولُونَ: رَبَّنَا ابْتَلَيْتَنَا فَصَبَرْنَا، وَآتَيْتَ الأَمْوَالَ وَالسُّلْطَانُ غَيْرَنَا، فَيَقُولُ اللَّهُ: صَدَقْتُمْ، قَالَ: فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ النَّاسِ، وَيَبْقَى شِدَّةُ الْحِسَابِ عَلَى ذَوِي الأَمْوَالِ وَالسُّلْطَانِ"، قَالُوا: فَأَيْنَ الْمُؤْمِنُونَ يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ:" يُوضَعُ لَهُمْ كَرَاسِيُّ مِنْ نُورٍ، وَتُظَلِّلُ عَلَيْهِمُ الْغَمَامُ، يَكُونُ ذَلِكَ الْيَوْمُ أَقْصَرَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ مِنْ سَاعَةٍ مِنْ نَهَارٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم لوگ قیامت کے دن اکٹھے ہو گے تو یہ کہا جائے گا: امت کے غریب لوگ اور مسکین لوگ کہاں ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں: تو لوگ کھڑے ہوں گے، تو ان سے کہا جائے گا: تم نے کیا عمل کیا؟ وہ یہ کہیں گے: اے ہمارے پروردگار! تو نے ہمیں آزمائش میں مبتلا کیا، تو ہم نے صبر سے کام لیا، تو نے اموال اور حکومت دوسروں کو دے دی، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تم نے سچ کہا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں: تو وہ لوگ دوسرے لوگوں سے پہلے جنت میں داخل ہو جائیں گے، اور حساب کی سختی مالدار لوگوں اور حکمرانوں کے لیے باقی رہ جائے گی۔ لوگوں نے دریافت کیا: اس دن مومن کہاں ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ان کے لیے نور کی کرسیاں رکھی جائیں گی اور ان پر بادل نے سایہ کیا ہوا ہو گا، اور وہ دن اہل ایمان کے لیے (دنیاوی) دن کی ایک گھڑی سے بھی چھوٹا ہو گا۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ صلى الله عليه و آله وسلم عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7419]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7419، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 35162، 35860، والطبراني فى(الكبير) برقم: 14244، 14445» «رقم طبعة با وزير 7376»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن - «التعليق الرغيب» (4/ 87).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «التعليق الرغيب» (4/ 87). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن