☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا کہ ہم نے جن عورتوں کی نعت بیان کی وہ اس زائد نعمت کا حصہ ہیں جو اللہ نے اپنے کتاب میں ذکر کی اور اپنے اولیاء کو اس کے حصول کا وعدہ دیا
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل← جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا کہ ہم نے جن عورتوں کی نعت بیان کی وہ اس زائد نعمت کا حصہ ہیں جو اللہ نے اپنے کتاب میں ذکر کی اور اپنے اولیاء کو اس کے حصول کا وعدہ دیا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 7397 صحیح ابن حبان
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، ابْنُ وَهْبٍ ، عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، دَرَّاجًا ، أَبِي الْهَيْثَمِ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ دَرَّاجًا حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الرَّجُلَ فِي الْجَنَّةِ لَيَتَّكِئُ سَبْعِينَ سَنَةً قَبْلَ أَنْ يَتَحَوَّلَ، ثُمَّ تَأْتِيهِ الْمَرْأَةُ، فَتَقْرُبُ مِنْهُ، فَيَنْظُرُ فِي خَدَّهَا أَصْفَى مِنَ الْمِرْآةِ، فَتُسَلِّمُ عَلَيْهِ، فَيَرُدُّ السَّلامَ، وَيَسْأَلُهَا مَنْ أَنْتِ؟ فَتَقُولُ: أَنَا مِنَ الْمَزِيدِ، وَإِنَّهُ يَكُونُ عَلَيْهَا سَبْعُونَ ثَوْبًا، فَيَنْفُذُهَا بَصَرُهُ حَتَّى يَرَى مُخَّ سَاقِهَا مِنْ وَرَاءِ ذَلِكَ، وَإِنَّ عَلَيْهِنَّ التِّيجَانَ، وَإِنَّ أَدْنَى لُؤْلُؤَةٍ عَلَيْهَا لَتُضِيءُ مَا بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں کوئی شخص ستر سال تک پہلو بدلے بغیر ٹیک لگا کر بیٹھا رہے گا، پھر اس کی بیوی اس کے پاس آئے گی، وہ اس کے قریب ہو گی تو وہ جنتی اس عورت کے رخسار میں (اپنی شکل کو) شیشے سے زیادہ صاف دیکھ لے گا۔ وہ عورت اسے سلام کرے گی، وہ اس کے سلام کا جواب دے گا اور اس عورت سے دریافت کرے گا کہ تم کون ہو؟ وہ کہے گی کہ میں اضافی نعمتوں میں سے ہوں۔ اس عورت نے ستر قسم کے کپڑے پہنے ہوئے ہوں گے، جب وہ جنتی اس عورت پر نظر ڈالے گا تو ان کپڑوں کے پیچھے سے اس کی پنڈلی کا گودا نظر آئے گا، ان عورتوں نے تاج پہنے ہوئے ہوں گے اور ان پر موجود سب سے کم تر موتی (اتنا چمکدار ہو گا) کہ وہ مشرق اور مغرب کے درمیان کی ساری جگہ کو روشن کر دے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ صلى الله عليه و آله وسلم عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7397]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7397، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3615، 3795، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2562 م 2، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11894، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 1386» «رقم طبعة با وزير 7354»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
ضعيف - «التعليق الرغيب» (4/ 461).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده ضعيف
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «التعليق الرغيب» (4/ 461). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف