☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خبر کے بارے میں کہ قیامت کے دن دوبارہ اٹھائے جانے اور اس دن لوگوں کے حالات کیسے ہوں گے - ذکر اس بیان کا کہ قیامت کے دن انسان اس کے ساتھ ہوگا جس سے وہ دنیا میں محبت کرتا تھا
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل← رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خبر کے بارے میں کہ قیامت کے دن دوبارہ اٹھائے جانے اور اس دن لوگوں کے حالات کیسے ہوں گے - ذکر اس بیان کا کہ قیامت کے دن انسان اس کے ساتھ ہوگا جس سے وہ دنیا میں محبت کرتا تھا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 7348 صحیح ابن حبان
مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْمَقَابِرِيُّ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حُمَيْدٌ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْمَقَابِرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّهُ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَتَى قِيَامُ السَّاعَةِ؟ فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الصَّلاةِ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلاةَ، قَالَ:" أَيْنَ السَّائِلُ عَنِ الْقِيَامَةِ؟"، قَالَ الرَّجُلُ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" مَا أَعْدَدْتَ لَهَا؟"، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أَعْدَدْتُ لَهَا كَبِيرَ صَلاةٍ، وَلا صَوْمٍ، إِلا إِنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ، وَأَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ" ، فَقَالَ أَنَسٌ: مَا رَأَيْتُ الْمُسْلِمِينَ فَرِحُوا بِشَيْءٍ بَعْدَ الإِسْلامِ مِثْلَ فَرَحِهِمْ بِهَا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! قیامت کب آئے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز کے لیے کھڑے ہوئے اور آپ نے نماز مکمل کی، تو آپ نے فرمایا: ”قیامت کے بارے میں سوال کرنے والا شخص کہاں ہے؟“ ان صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”تم نے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے؟“ اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے اس کے لیے زیادہ روزے اور زیادہ نمازیں تیار نہیں کیں لیکن میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی اس کے ساتھ ہو گا، جس کے ساتھ وہ محبت کرتا ہے، تم بھی اس کے ساتھ ہو گے جس سے تم محبت رکھتے ہو۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے مسلمانوں کو اسلام قبول کرنے کے بعد کبھی کسی چیز سے اتنا خوش ہوتے نہیں دیکھا جتنا وہ اس بات پر خوش ہوئے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ صلى الله عليه و آله وسلم عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7348]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3688، 6167، 6171، 7153، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2639، 2953، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1796، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 8، 105، 563، 564، 565، 2988، 2991، 7348، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 5842، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5127، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2385، 2386، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5918، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12195، 12258، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 2245، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1224، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 2758، والبزار فى (مسنده) برقم: 6189، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 20317، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 38716، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 475، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 410، 1527، والطبراني فى (الصغير) برقم: 154، 1133، 1190» «رقم طبعة با وزير 7304»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - مضى (8).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (8). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم