☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - اس بیان کا کہ اللہ تعالیٰ نے دنیا کے آخری دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لعابِ دہن کو عائشہ رضی اللہ عنہا کے لعاب کے ساتھ جمع فرما دیا
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل← ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - اس بیان کا کہ اللہ تعالیٰ نے دنیا کے آخری دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لعابِ دہن کو عائشہ رضی اللہ عنہا کے لعاب کے ساتھ جمع فرما دیا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 7116 صحیح ابن حبان
عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ابْنُ عُلَيَّةَ ، أَيُّوبَ ، ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِي وَفِي يَوْمِي وَبَيْنَ سَحْرِي وَنَحْرِي، فَدَخَلَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ وَمَعَهُ سِوَاكٌ رَطْبٌ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَظَنَنْتُ أَنَّ لَهُ فِيهِ حَاجَةً، فَأَخَذْتُهُ فَلَقَطْتُهُ وَمَضَغْتُهُ وَطَيَّبْتُهُ، ثُمَّ دَفَعْتُهُ إِلَيْهِ، فَاسْتَنَّ كَأَحْسَنِ مَا رَأَيْتُهُ مُسْتَنًّا قَطُّ، ثُمَّ ذَهَبَ يَرْفَعُهُ إِلَيَّ، فَسَقَطَ مِنْ يَدِهِ، فَأَخَذْتُ أَدْعُو بِدُعَاءٍ كَانَ يَدْعُو بِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا مَرِضَ، فَلَمْ يَدْعُ بِهِ فِي مَرَضِهِ ذَلِكَ، فَرَفَعَ بَصَرَهُ إِلَى السَّمَاءِ، فَقَالَ:" الرَّفِيقَ الأَعْلَى، الرَّفِيقَ الأَعْلَى، فَفَاضَتْ نَفْسُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَمَعَ بَيْنَ رِيقِي وَرِيقِهِ فِي آخِرِ يَوْمٍ مِنَ الدُّنْيَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا وصال میرے گھر میں، میری باری کے مخصوص دن میں، میرے سینے کے ساتھ ٹیک لگائے ہوئے ہوا، (آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے وصال سے کچھ دیر پہلے) عبدالرحمن بن ابو بکر رضی اللہ عنہما اندر آئے، ان کے پاس تر مسواک تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کی طرف دیکھا تو مجھے اندازہ ہو گیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اسے استعمال کرنا چاہتے ہیں، میں نے اسے لیا، اسے کاٹا، اسے چبایا اور صاف کر لیا، پھر وہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف بڑھائی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نہایت اچھے طریقے سے مسواک کی، میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کبھی اس طرح مسواک کرتے ہوئے نہیں دیکھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میری طرف (جھکنے لگے تو) وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہاتھ سے گر گئی، میں نے وہی دعا کرنا شروع کی جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس وقت مانگا کرتے تھے جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بیمار ہوتے تھے لیکن آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی اس بیماری کے دوران وہ دعا نہیں مانگی تھی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی نگاہ آسمان کی طرف اٹھائی اور فرمایا: «اللَّهُمَّ الرَّفِيقَ الْأَعْلَىٰ» ”(میں) رفیقِ اعلیٰ کو اختیار کرتا ہوں۔“ یوں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جان رخصت ہو گئی، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دنیا کے آخری دن میں میرے لعابِ دہن اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لعابِ دہن کو اکٹھا کر دیا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ صلى الله عليه و آله وسلم عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7116]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 198، 664، 665، 679، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 418، وابن الجارود فى "المنتقى"، 13، 359، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 123، 1621، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2116، 2117، 2118، 2119، 2120، 2121، 2124، 6588، 6591، 6596، 6599، 6600، 6601، 6602، 6614، 6616، 6617، 6618، 6873، 6874، 7116، والترمذي فى (جامعه) برقم: 362، 3496، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1232، 1233، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1483، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2083» «رقم طبعة با وزير 7072»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (2021).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (2021). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين