☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
- ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے لیے اس کی بیماری سے شفا کی دعا کی
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل← - ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے لیے اس کی بیماری سے شفا کی دعا کی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 6940 صحیح ابن حبان
عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، بُنْدَارٌ ، يَحْيَى ، وَمُحَمَّدٌ ، شُعْبَةُ ، عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، وَمُحَمَّدٌ ، قَالا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كُنْتُ شَاكِيًا، فَمَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَقُولُ: اللَّهُمَّ إِِنْ كَانَ أَجْلِي قَدْ حَضَرَ فَأَرِحْنِي، وَإِِنْ كَانَ مُتَأَخِّرًا فَارْفَعْنِي، وَإِِنْ كَانَ بَلاءً فَصَبِّرْنِي، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَيْفَ قُلْتَ؟ فَأَعَادَ عَلَيْهِ، قَالَ:" فَضَرَبَهُ بِرِجْلِهِ، وَقَالَ: اللَّهُمَّ عَافِهِ، أَوِ اشْفِهِ" ، شُعْبَةُ الشَّاكُّ، قَالَ: فَمَا اشْتَكَيْتُ وَجَعِي ذَلِكَ بَعْدُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں بیمار ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے پاس سے گزرے تو میں یہ کہہ رہا تھا: «اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ أَجَلِي قَدْ حَضَرَ فَأَرِحْنِي، وَإِنْ كَانَ مُتَأَخِّرًا فَارْفَعْنِي، وَإِنْ كَانَ بَلَاءً فَصَبِّرْنِي» ”اے اللہ! اگر میری موت کا وقت آ چکا ہے تو مجھے راحت عطا کر دے اور اگر ابھی موت کا وقت دور ہے تو مجھے (ٹھیک کر کے) کھڑا کر دے اور اگر یہ کوئی آزمائش ہے تو مجھے صبر عطا کر۔“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم نے کیا کہا ہے؟“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے یہ کلمات دہرا دیے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا پاؤں انہیں مارا اور یہ کہا: «اللَّهُمَّ عَافِهِ» ”اے اللہ! اسے عافیت عطا کر“ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) «اللَّهُمَّ اشْفِهِ» ”اسے شفا عطا کر۔“ یہ شک شعبہ نامی راوی کو ہے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اس کے بعد مجھے کبھی درد کے حوالے سے شکایت نہیں ہوئی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ صلى الله عليه و آله وسلم عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 6940]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6940، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4262، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 10830، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3564، وأحمد فى (مسنده) برقم: 647» «رقم طبعة با وزير 6901»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
ضعيف - «المشكاة» (6098).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
Null
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «المشكاة» (6098). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null