☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر بیان کہ تمیم اس امت میں دجال پر سب سے سخت ہیں، ہم اللہ سے دجال کے شر سے پناہ مانگتے ہیں
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: تاریخ کے احکام و مسائل← رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر بیان کہ تمیم اس امت میں دجال پر سب سے سخت ہیں، ہم اللہ سے دجال کے شر سے پناہ مانگتے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 6808 صحیح ابن حبان
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، جَرِيرٌ ، عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، أَبِي زُرْعَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: لا أَزَالُ أُحِبُّ بَنِي تَمِيمٍ بَعْدَ ثَلاثٍ سَمِعْتُهُنَّ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَدِمَ مِنْهُمْ سَبْيٌ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَ عَلَى بَعْضِهِمْ رَقَبَةٌ مِنْ بَنِي إِِسْمَاعِيلَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَعْتِقْهَا، فَإِِنَّهَا مِنْ وَلَدِ إِِسْمَاعِيلَ"، وَجَاءَتْهُ صَدَقَاتُ بَنِي تَمِيمٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَذِهِ صَدَقَاتُ قَوْمِنَا"، وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" هُمْ أَشَدُّ أُمَّتِي عَلَى الدَّجَّالِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زبانی تین باتیں سنی ہیں اس کے بعد میں ہمیشہ بنو تمیم سے محبت کرتا ہوں، ایک مرتبہ ان کے کچھ لوگ قیدی ہو کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں لائے گئے ان میں سے ایک قیدی بنو اسمٰعیل سے تعلق رکھتا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے آزاد کر دو جو سیدنا اسمٰعیل علیہ السلام کی اولاد سے تعلق رکھتا ہے“، پھر ایک مرتبہ بنو تمیم کے صدقات آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ہماری قوم کے صدقات ہیں“ اور میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری امت میں دجال کے خلاف سب سے زیادہ سخت یہ لوگ ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6808]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2543، 4366، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2525، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1047، 1048، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6808، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7078، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13267، 18151، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9190» «رقم طبعة با وزير 6769/م»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق. * قال الناشر: سقط هذا الحديث - بتبويبه - من «الأصل»، واستدركناه من «طبعة المؤسسة».
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق. * قال الناشر: سقط هذا الحديث - بتبويبه - من «الأصل»، واستدركناه من «طبعة المؤسسة». فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين