☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر کہ اس امت میں جھوٹ اور وعدہ خلافی کے ظہور پر موٹاپا غالب آئے گا
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: تاریخ کے احکام و مسائل← رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر کہ اس امت میں جھوٹ اور وعدہ خلافی کے ظہور پر موٹاپا غالب آئے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 6729 صحیح ابن حبان
أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ الْبَزَّارُ ، وَعَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، أَبُو عَوَانَةَ ، قَتَادَةَ ، زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ الْبَزَّارُ ، وَعَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " خَيْرُ أُمَّتِي الْقَرْنُ الَّذِي بُعِثْتُ فِيهِمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ اللَّهُ أَعْلَمُ أَذَكَرَ الثَّالِثَ أَمْ لا، ثُمَّ يَنْشَأُ قَوْمٌ يَشْهَدُونَ وَلا يُسْتَشْهَدُونَ، وَيَنْذِرُونَ وَلا يُوفُونَ، وَيَخُونُونَ وَلا يُؤْتَمَنُونَ، وَيَفْشُو فِيهِمُ السِّمَنُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت میں سب سے بہتر وہ زمانہ ہے جس میں مجھے مبعوث کیا گیا، پھر اس کے بعد والوں کا ہے (راوی کہتے ہیں: اللہ بہتر جانتا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تیسرے کا ذکر کیا یا نہیں کیا) (اور پھر فرمایا) پھر وہ لوگ آئیں گے کہ وہ گواہی دیں گے، حالانکہ ان سے گواہی نہیں مانگی گئی ہوگی اور وہ نذر مانیں گے لیکن اسے پورا نہیں کریں گے، وہ خیانت کریں گے انہیں امین نہیں بنایا جائے گا اور ان کے درمیان موٹاپا عام ہوگا۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6729]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2651، 3650، 6428، 6695، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2535، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6729، 7229، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6042، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3818، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4657، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2221، 2221 م، 2222، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 20146، وأحمد فى (مسنده) برقم: 20134» «رقم طبعة با وزير 6694»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (1840): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1840): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم