☽ 15 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر کہ ان کے بعد مسلمانوں کی حیرہ کی فتح ہوگی
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: تاریخ کے احکام و مسائل← رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر کہ ان کے بعد مسلمانوں کی حیرہ کی فتح ہوگی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 6674 صحیح ابن حبان
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ ، سُفْيَانُ ، إِِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ إِِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مُثِّلَتْ لِيَ الْحِيرَةُ كَأَنْيَابِ الْكِلابِ، وَإِِنَّكُمْ سَتَفْتَحُونَهَا"، فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: هَبْ لِي يَا رَسُولَ اللَّهِ ابْنَةَ بُقَيْلَةَ، فَقَالَ: هِيَ لَكَ، فَأَعْطُوهُ إِِيَّاهَا ، فَجَاءَ أَبُوهَا، فَقَالَ: أَتَبِيعُهَا؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: بِكُمْ؟ احْتَكِمْ مَا شِئْتَ، قَالَ: بِأَلْفِ دِرْهَمٍ، قَالَ: قَدْ أَخَذْتَهَا، فَقِيلَ لَهُ: لَوْ قُلْتَ: ثَلاثِينَ أَلْفًا؟ قَالَ: وَهَلْ عَدَدٌ أَكْثَرُ مِنْ أَلْفٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”حیرہ میرے سامنے کتے کے دانتوں کی طرح کی شکل میں پیش کیا گیا، تم لوگ عنقریب اسے فتح کر لو گے۔“ ایک صاحب کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! بقیلہ کی بیٹی مجھے ہبہ کر دیجیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تمہاری ہوئی۔“ لوگوں نے وہ لڑکی اس شخص کو دے دی، پھر اس لڑکی کا باپ آیا اور بولا: کیا تم اسے فروخت کرو گے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں۔ اس لڑکی کے باپ نے دریافت کیا: کتنے کے عوض؟ میں نے اس سے کہا: تم جو چاہو فیصلہ کر دو۔ لڑکی کے باپ نے کہا: ایک ہزار درہم کے عوض میں۔ اس شخص نے کہا: ٹھیک ہے۔ (بعد میں) اس شخص سے کہا گیا: اگر تم تیس ہزار درہم کہہ دیتے (تو یہ مناسب تھا)، اس نے کہا: کیا ایک ہزار سے زیادہ بھی کوئی عدد ہوتا ہے؟ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6674]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6674، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18449، والطبراني فى(الكبير) برقم: 183» «رقم طبعة با وزير 6639»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (2825).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2825). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم