☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر کہ اس مقام کی مقدار کی وصف جو مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کیا
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: تاریخ کے احکام و مسائل← رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر کہ اس مقام کی مقدار کی وصف جو مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کیا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 6638 صحیح ابن حبان
أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، عَمْرُو بْنُ الضَّحَّاكِ بْنِ مَخْلَدٍ ، أَبِي ، عَزْرَةُ بْنُ ثَابِتٍ ، عِلْبَاءُ بْنُ أَحْمَر الْيَشْكُرِيُّ ، أَبُو زَيْدٍ اسْمُهُ عَمْرُو بْنُ أَخْطَبَ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الضَّحَّاكِ بْنِ مَخْلَدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَزْرَةُ بْنُ ثَابِتٍ ، حَدَّثَنَا عِلْبَاءُ بْنُ أَحْمَر الْيَشْكُرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو زَيْدٍ اسْمُهُ عَمْرُو بْنُ أَخْطَبَ ، قَالَ: " صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحَ، ثُمَّ صَعِدَ الْمِنْبَرَ، فَخَطَبَ حَتَّى حَضَرَتِ الظُّهْرُ، ثُمَّ نَزَلَ فَصَلَّى، ثُمَّ صَعِدَ الْمِنْبَرَ فَخَطَبَنَا حَتَّى حَضَرَتِ الْعَصْرُ، ثُمَّ نَزَلَ فَصَلَّى، ثُمَّ صَعِدَ الْمِنْبَرَ فَخَطَبَنَا حَتَّى غَابَتِ الشَّمْسُ، فَحَدَّثَنَا بِمَا كَانَ وَبِمَا هُوَ كَائِنٌ، فَأَعْلَمُنَا أَحْفَظُنَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوزید رضی اللہ عنہ جن کا نام عمرو بن اخطب ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں صبح کی نماز پڑھائی پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منبر پر چڑھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خطبہ دیا یہاں تک کہ ظہر کا وقت ہو گیا پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منبر سے نیچے اترے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز ادا کی پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منبر پر چڑھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا یہاں تک کہ عصر کا وقت ہو گیا پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منبر سے نیچے اترے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز ادا کی پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منبر پر چڑھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا یہاں تک کہ سورج غروب ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں بتایا ”جو کچھ ہو چکا ہے اور جو کچھ ہو گا،“ تو جس شخص نے اس بات کو سب سے زیادہ یاد رکھا وہ ہم میں سب سے زیادہ علم رکھنے والا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6638]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2892، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6638، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8593، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23354، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 6845، والطبراني فى(الكبير) برقم: 46» «رقم طبعة با وزير 6604»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح