☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر بیان کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے ثمود کی زمین سے اس کے پانی سے نفع اٹھانے کی ناپسندیدگی کی وجہ سے سفر کیا
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: تاریخ کے احکام و مسائل← مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر بیان کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے ثمود کی زمین سے اس کے پانی سے نفع اٹھانے کی ناپسندیدگی کی وجہ سے سفر کیا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 6203 صحیح ابن حبان
أَبُو خَلِيفَةَ ، أَبُو الْوَلِيدِ ، صَخْرُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا صَخْرُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَزَلَ عَامَ تَبُوكَ بِالْحِجْرِ عِنْدَ بُيُوتِ ثَمُودَ، فَاسْتَقَى النَّاسُ مِنَ الآبَارِ الَّتِي كَانَتْ تَشْرَبُ مِنْهَا ثَمُودُ، فَنَصَبُوا الْقُدُورَ، وَعَجَنُوا الدَّقِيقَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اكْفِئُوا الْقُدُورَ، وَاعْلِفُوا الْعَجِينَ الإِِبِلَ"، ثُمَّ ارْتَحَلَ، حَتَّى نَزَلَ فِي الْمَوْضِعِ الَّذِي كَانَتْ تَشْرَبُ مِنْهُ النَّاقَةُ، وَقَالَ:" لا تَدْخُلُوا عَلَى هَؤُلاءِ الْقَوْمِ الَّذِينَ عُذِّبُوا، فَيُصِيبَكُمْ مِثْلُ مَا أَصَابَهُمْ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غزوہ تبوک کے سال نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حجر کے مقام پر قومِ ثمود کے علاقے کے قریب پڑاؤ کیا، لوگوں نے وہاں کے کنوؤں سے پانی حاصل کر لیا، جہاں سے قومِ ثمود کے لوگ پانی پیا کرتے تھے، لوگوں نے وہاں ہنڈیا بھی چڑھائی اور وہاں آٹا بھی گوندھ لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم ہنڈیا کو الٹا دو اور آٹا اونٹوں کو کھلا دو“، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وہاں سے روانہ ہوئے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس جگہ پڑاؤ کیا جہاں سے (سیدنا صالح علیہ السلام کی) اونٹنی پانی پیا کرتی تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اس عذاب یافتہ قوم کے علاقے میں داخل نہ ہو، کہیں تمہیں بھی وہ عذاب لاحق نہ ہو جو انہیں لاحق ہوا تھا“۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6203]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3378، 3379، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2981، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6202، 6203، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1134، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6092، والبزار فى (مسنده) برقم: 5734» «رقم طبعة با وزير 6170»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» - أيضا -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» - أيضا -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين