☽ 8 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
- ذکر بیان کہ اس امر کا حکم ان دونوں کے علاوہ بھی دیا گیا جب عید کی ابتدا میں لوگوں کو قربانی کا طریقہ معلوم نہ تھا
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: قربانی کے احکام و مسائل← - ذکر بیان کہ اس امر کا حکم ان دونوں کے علاوہ بھی دیا گیا جب عید کی ابتدا میں لوگوں کو قربانی کا طریقہ معلوم نہ تھا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 5913 صحیح ابن حبان
الْجُنَيْدِيُّ ، قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، أَبُو عَوَانَةَ ، الأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ ، جُنْدُبِ بْنِ سُفْيَانَ الْبَجَلِيِّ
أَخْبَرَنَا الْجُنَيْدِيُّ ، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ جُنْدُبِ بْنِ سُفْيَانَ الْبَجَلِيِّ ، قَالَ: ضَحَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِذَا نَاسٌ ذَبَحُوا ضَحَايَاهُمْ قَبْلَ الصَّلاةِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ رَآهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ ذَبَحُوا قَبْلَ الصَّلاةِ، فَقَالَ: " مَنْ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلاةِ فَلْيَذْبَحْ مَكَانَهَا أُخْرَى، وَمَنْ لَمْ يَذْبَحْ حَتَّى صَلَّيْنَا فَلْيَذْبَحْ عَلَى اسْمِ اللَّهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جندب بن سفیان بجلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہاں قربانی کی، کچھ لوگوں نے نماز سے پہلے اپنے جانور قربان کر لیے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم واپس تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ملاحظہ فرمایا کہ وہ لوگ نماز سے پہلے ہی جانور ذبح کر چکے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے نماز سے پہلے جانور ذبح کر لیا تھا وہ اس کی جگہ دوسرا جانور ذبح کرے اور جس شخص نے ذبح نہیں کیا تھا، یہاں تک کہ ہم نے نماز ادا کر لی تو اب وہ اللہ کا نام لے کر ذبح کر لے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الأُضْحِيَةِ/حدیث: 5913]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 985، 5500، 5562، 6674، 7400، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1960، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5913، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4380، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3152، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6351، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19100، والحميدي فى (مسنده) برقم: 793» «رقم طبعة با وزير 5883»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (4/ 367): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (4/ 367): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين