☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تصویروں اور مصوروں کا بیان - ذکر کہ انسان کے لیے مستحب ہے کہ وہ اس گھر میں داخل نہ ہو جس میں تصویر ہو خواہ وہ گھر اللہ جل وعلا سے تقرب کا ذریعہ ہو
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: ممنوع و جائز کے احکام و مسائل← تصویروں اور مصوروں کا بیان - ذکر کہ انسان کے لیے مستحب ہے کہ وہ اس گھر میں داخل نہ ہو جس میں تصویر ہو خواہ وہ گھر اللہ جل وعلا سے تقرب کا ذریعہ ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 5861 صحیح ابن حبان
أَبُو خَلِيفَةَ ، عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، أَيُّوبَ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَمَّا رَأَى الصُّوَرَ فِي الْبَيْتِ يَعْنِي: الْكَعْبَةَ، لَمْ يَدْخُلْ، وَأَمَرَ بِهَا فمُحِيَتْ، وَرَأَى إِبْرَاهِيمَ، وَإِسْمَاعِيلَ بِأَيْدِيهِمَا الأَزْلامُ، فَقَالَ: " قَاتَلَهُمُ اللَّهُ، وَاللَّهِ مَا اسْتَقْسَمَا بِالأَزْلامِ قَطُّ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے گھر میں (یعنی خانہ کعبہ کے اندر) تصویریں دیکھیں، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کے اندر تشریف نہیں لے گئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت انہیں مٹا دیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس میں تصویر دیکھی کہ سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور سیدنا اسماعیل علیہ السلام کے ہاتھ میں پانسے کے تیر ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو برباد کرے، اللہ کی قسم! ان دونوں صاحبان نے کبھی پانسہ نہیں کھیلا۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحَظْرِ وَالإِبَاحَةِ/حدیث: 5861]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 398، 1601، 3351، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 3003، 3015، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5858، 5861، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4041، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2913، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2027، والترمذي فى (جامعه) برقم: 874، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2264، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1749، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2549» «رقم طبعة با وزير 5831»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (1768) «تخريج فقه السيرة» (382): خ.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط البخاري
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1768) «تخريج فقه السيرة» (382): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري