☽ 9 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب اللعن - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن المرء بالمعصية لا يجب أن يلعن-
Sahih Ibn Hibban
Books← Sahih Ibn Hibban← کتاب: ممنوع و جائز کے احکام و مسائل← باب اللعن - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن المرء بالمعصية لا يجب أن يلعن-
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 1
Hadith No.: 5748 Sahih Ibn Hibban
الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، الأَعْمَشِ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَعَنَ اللَّهُ السَّارِقَ يَسْرِقُ الْبَيْضَةَ فَتُقْطَعُ يَدُهُ، وَيَسْرِقُ الْحَبْلَ فَتُقْطَعُ يَدُهُ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: يُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ أَرَادَ بِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِخِطَابِهِ هَذَا بَيْضَةَ الْحَدِيدِ أَوْ بَيْضَةَ النَّعَامَةِ الَّتِي قِيمَتُهَا تَبْلُغُ رُبْعَ دِينَارٍ فَصَاعِدًا، وَكَذَلِكَ الْحَبْلُ، أَرَادَ بِهِ الْحِبَالَ الْكِبَارَ الَّتِي تَكُونُ لِلآبَارِ الْعَمِيقَةِ الْقَعْرِ، أَوْ لِلْمَرَاكِبِ الْعَمَّالَةِ فِي الْبَحْرِ، وَذَلِكَ أَنَّ أَهْلَ الْحِجَازِ الْغَالِبُ عَلَيْهِمُ الآبَارُ الْعَمِيقَةُ الْقَعْرِ، وَعَلَيْهَا بَكَرَاتٌ لَهُمْ بِحِبَالِ الدِّلاءِ تَدُورُ، فَتُتْرَكَ بِاللَّيْلِ عَلَى حَالِهَا، وَهَكَذَا حِبَالُ الْمَرَاكِبِ، لأَنَّ الْمَرْكِبَ إِذْ رَسَى رُبَّمَا طُرِحَتِ الْمَرَاسِي بِحَالِهَا بَرًّا، فَتَمُرُّ بِهِ السَّابِلَةُ، فَزَجَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا الْخَطَّابِ مَسَّ شَيْءٍ مِنْهَا عَلَى سَبِيلِ الاسْتِحْلالِ دُونَ الانْتِفَاعِ بِهَا.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ چور پر لعنت کرے جو ایک انڈہ (یا ڈھال) چوری کرتا ہے تو اس کے نتیجے میں اس کا ہاتھ کاٹ دیا جاتا ہے، وہ ایک رسی چوری کرتا ہے تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا جاتا ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس بات کا احتمال موجود ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس فرمان میں لفظ ”انڈہ“ کے ذریعے لوہے کا ٹکڑا مراد لیا ہو یا شتر مرغ کا انڈا مراد لیا ہو جس کی قیمت ایک چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ کے برابر ہوتی ہے، اسی طرح رسی کے ذریعے وہ رسی لی ہو جو بڑی ہوتی ہے اور جو گہرے کنوؤں میں استعمال ہوتی ہے یا سمندر میں کشتیوں وغیرہ کے لیے استعمال ہوتی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اہل حجاز کے ہاں زیادہ تر کنویں گہرے ہوتے ہیں، وہاں ڈولوں کے ساتھ جو رسیاں ہوتی ہیں وہ لٹکتی رہتی ہیں اور انہیں رات کے وقت اسی حالت میں چھوڑ دیا جاتا ہے، اسی طرح سواریوں (یا کشتیوں) کی رسیوں کا عالم ہے، کیونکہ جب سواری کو چھوڑ دیا جاتا ہے تو بعض اوقات اس کی رسیاں خشکی پر اس عالم میں رہ جاتی ہیں جس پر نمی والی ہوا گزرتی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان الفاظ کے ذریعے ایسی کسی بھی چیز کو چھونے سے منع کیا ہے جب کہ آدمی اسے ذاتی ملکیت میں لے، اس سے یہ مراد نہیں ہے کہ اس سے نفع حاصل کرنے سے منع کیا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحَظْرِ وَالإِبَاحَةِ/حدیث: 5748]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6783، 6799، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1687، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5748، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8232، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4888، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7317، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2583، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17-251، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7554» «رقم طبعة با وزير 5718»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (2410): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط البخاري
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (2410): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري