☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
لعنت کرنے کا بیان - ذکر اس بات کہ انسان کے لیے مستحب ہے کہ وہ اپنی قنوت میں منافقوں پر لعنت کرنے سے باز رہے اگر وہ یہ کرتا ہو
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: ممنوع و جائز کے احکام و مسائل← لعنت کرنے کا بیان - ذکر اس بات کہ انسان کے لیے مستحب ہے کہ وہ اپنی قنوت میں منافقوں پر لعنت کرنے سے باز رہے اگر وہ یہ کرتا ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 5747 صحیح ابن حبان
ابْنُ قُتَيْبَةُ ، ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، الزُهْرِيِّ ، سَالِمٍ ، ابْنِ عُمَرَ
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي صَلاةِ الْفَجْرِ حِينَ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ: " رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ فِي الرَّكْعَةِ الآخِرَةِ"، ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ الْعَنْ فُلانًا، وَفُلانًا"، وَدَعَا عَلَى أُنَاسٍ مِنَ الْمُنَافِقِينَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا: لَيْسَ لَكَ مِنَ الأَمْرِ شَيْءٌ أَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ أَوْ يُعَذِّبَهُمْ فَإِنَّهُمْ ظَالِمُونَ سورة آل عمران آية 128 .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فجر کی نماز میں رکوع سے سر اٹھانے کے بعد یہ کہتے ہوئے سنا: «رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ» ”اے ہمارے پروردگار! حمد تیرے لیے مخصوص ہے“، یہ دوسری رکعت کی بات ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ کہا: «اللَّهُمَّ الْعَنْ فُلَانًا وَفُلَانًا» ”اے اللہ! فلاں پر لعنت کر اور فلاں پر لعنت کر“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے منافقین سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں کے خلاف دعائے ضرر کی تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ﴿لَيْسَ لَكَ مِنَ الْأَمْرِ شَيْءٌ أَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ أَوْ يُعَذِّبَهُمْ فَإِنَّهُمْ ظَالِمُونَ﴾ [سورة آل عمران: 128] ”تمہارا اس معاملے سے کوئی واسطہ نہیں ہے خواہ اللہ تعالیٰ انہیں توبہ کی توفیق دے یا انہیں عذاب دے بے شک وہ ظالم ہیں“۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحَظْرِ وَالإِبَاحَةِ/حدیث: 5747]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4069، 4559، 7346، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 622، 623، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1987، 1988، 5747، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1077، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3004، 3005، وأحمد فى (مسنده) برقم: 5778» «رقم طبعة با وزير 5717»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: خ (4559).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (4559). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح