☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
- یہ بیان کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیاہ کباث (پھل) کے بارے میں کیوں فرمایا کہ یہ دوسرے سے زیادہ عمدہ ہے۔
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: کرایہ داری کے احکام و مسائل← - یہ بیان کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیاہ کباث (پھل) کے بارے میں کیوں فرمایا کہ یہ دوسرے سے زیادہ عمدہ ہے۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 5144 صحیح ابن حبان
عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، بُنْدَارٌ ، عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، يُونُسُ ، الزُّهْرِيِّ ، أَبِي سَلَمَةَ ، جَابِرٍ
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نَجْتَنِي الْكَبَاثَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " عَلَيْكُمْ بِالأَسْوَدِ مِنْهُ، فَإِنَّهُ أَطْيَبُ، وَإِنِّي كُنْتُ آكُلُهُ زَمَنَ كُنْتُ أَرْعَى"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكُنْتَ تَرْعَى؟ فَقَالَ:" وَهَلْ بُعِثَ نَبِيٌّ إِلا وَهُوَ رَاعٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تھے، ہم پیلو چن رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان میں سے سیاہ رنگ کے چنو کیونکہ وہ زیادہ پاکیزہ ہوتے ہیں۔ میں انہیں اس زمانے میں کھایا کرتا تھا، جب میں بکریاں چراتا تھا۔“ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم )! کیا آپ بکریاں چراتے رہے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس بھی نبی کو مبعوث کیا گیا اس نے بکریاں چرائی ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الإِجَارَةِ/حدیث: 5144]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3406، 5453، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2050، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5143، 5144، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 6701، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14721، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 1798، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 2062» «رقم طبعة با وزير 5122»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما