الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ ، يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ، الْحَكَمِ بْنِ الأَعْرَجِ ، الأَشْعَثِ بْنِ ثُرْمُلَةَ ، أَبِي بَكْرَةَ
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ الأَعْرَجِ ، عَنِ الأَشْعَثِ بْنِ ثُرْمُلَةَ ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ قَتَلَ نَفْسًا مُعَاهَدَةً بِغَيْرِ حَقِّهَا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ أَنْ يَشُمَّ رِيحَهَا" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: هَذِهِ الأَخْبَارُ كُلُّهَا مَعْنَاهَا لا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ يُرِيدُ جَنَّةً دُونَ جَنَّةِ الْقَصْدِ مِنْهُ الْجَنَّةُ الَّتِي هِيَ أَعْلَى وَأَرْفَعُ يُرِيدُ مَنْ فَعَلَ هَذِهِ الْخِصَالَ، أَوِ ارْتَكَبَ شَيْئًا مِنْهَا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ، أَوْ لا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ الَّتِي هِيَ أَرْفَعُ الَّتِي يَدْخُلُهَا مَنْ لَمْ يَرْتَكِبْ تِلْكَ الْخِصَالَ، لأَنَّ الدَّرَجَاتِ فِي الْجِنَانِ يَنَالُهَا الْمَرْءُ بِالطَّاعَاتِ، وَحَطُّهُ عَنْهَا يَكُونُ بِالْمَعَاصِي، الَّتِي ارْتَكَبَهَا.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص ناحق طور پر کسی ذمی کو قتل کر دے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے اس بات کو حرام قرار دیتا ہے کہ وہ جنت کی بو بھی محسوس کرے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ان تمام روایات کا مفہوم یہ ہے کہ وہ شخص کسی ایک مخصوص قسم کی جنت میں داخل نہیں ہو گا، البتہ دوسری جنت میں داخل ہو سکتا ہے اور اس سے مراد جنت کا بالائی حصہ ہے جس میں وہ داخل نہیں ہو گا، یعنی وہ شخص جو اس طرح کے کسی فعل کا مرتکب ہوتا ہے یا کسی بھی ایسی چیز کا مرتکب ہوتا ہے جس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ اس پر جنت کو حرام کر دیتا ہے یا وہ شخص اس کی وجہ سے جنت میں داخل نہیں ہو گا، تو اس سے مراد وہ جنت ہے جو جنت کا بلند ترین مرتبہ ہے جس میں ان کاموں کا مرتکب شخص داخل نہیں ہو گا، اس کی وجہ یہ ہے کہ جنت کے مختلف درجات ہیں جن تک آدمی نیکیاں کرنے کی وجہ سے پہنچتا ہے اور گناہوں کے ارتکاب کی وجہ سے ان میں سے کسی ایک مرتبے سے نیچے آ جاتا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4882]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 902، 1148، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4881، 4882، 7382، 7383، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 133، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2760، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2546، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 16580، وأحمد فى (مسنده) برقم: 20704» «رقم طبعة با وزير 4862»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - المصدر نفسه.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - المصدر نفسه. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح