☽ 10 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب الغلول - ذكر الزجر عن أن يغل المرء في سبيل الله شيئا وإن كان ذلك تافها-
صحيح ابن حبان
الكتب← صحيح ابن حبان← كِتَابُ السِّيَرِ← باب الغلول - ذكر الزجر عن أن يغل المرء في سبيل الله شيئا وإن كان ذلك تافها-
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 1
حديث رقم: 4847 صحيح ابن حبان
أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، أَبُو خَيْثَمَةَ ، جَرِيرٌ ، عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، أَبِي زُرْعَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ بَعِيرٌ لَهُ رُغَاءٌ، يَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَقُولُ: لا أَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا قَدْ أَبْلَغْتُكَ، لا أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ شَاةٌ لَهَا يَعَارٌ، يَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَقُولُ: لا أَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا قَدْ أَبْلَغْتُكَ، لا أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ فَرَسٌ لَهُ حَمْحَمَةٌ، يَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَقُولُ: لا أَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا قَدْ أَبْلَغْتُكَ، لا أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ نَفْسٌ لَهَا صِيَاحٌ، يَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَقُولُ: لا أَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا قَدْ أَبْلَغْتُكَ، لا أُلْفَيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ صَامِتٌ، يَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَقُولُ: لا أَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا، لا أُلْفَيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ رِقَاعٌ تَخْفُقُ، يَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَقُولُ: لا أَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا قَدْ أَبْلَغْتُكَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میں تم میں کسی شخص کو ایسی حالت میں نہ پاؤں کہ جب وہ قیامت کے دن آئے تو اس کی گردن پر ایک اونٹ ہو جو آواز نکال رہا ہو اور وہ شخص یہ کہے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! (میری مدد کیجیے) تو میں یہ کہوں کہ میں اللہ تعالیٰ کے فیصلے کے مقابلے میں تمہارے لیے کچھ نہیں کر سکتا، میں نے تمہیں تبلیغ کر دی تھی۔ میں تم سے کسی بھی شخص کو ایسی حالت میں ہرگز نہ پاؤں جب وہ قیامت کے دن آئے تو اس کی گردن پر ایک بکری ہو جو آوازیں نکال رہی ہو اور وہ شخص یہ کہے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! (میری مدد کیجیے) تو میں یہ کہوں کہ میں اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں تمہارے لیے کچھ نہیں کر سکتا، میں نے تمہیں تبلیغ کر دی تھی۔ میں تم میں سے کسی شخص کو ایسی حالت میں ہرگز نہ پاؤں کہ جب وہ قیامت کے دن آئے تو اس کی گردن پر کوئی گھوڑا ہو جو آواز نکال رہا ہو اور وہ شخص یہ کہے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! (میری مدد کیجیے) تو میں یہ کہوں کہ میں اللہ تعالیٰ کے فیصلے کے مقابلے میں تمہارے لیے کچھ نہیں کر سکتا، میں نے تمہیں تبلیغ کر دی۔ میں تم میں سے کسی شخص کو ایسی حالت میں ہرگز نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن آئے تو اس کی گردن پر رقاع (یعنی کپڑے کے ٹکڑے وغیرہ) ہوں تو وہ شخص یہ کہے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! (میری مدد کیجیے) تو میں یہ کہوں کہ میں اللہ تعالیٰ کے فیصلے کے مقابلے میں تمہارے لیے کچھ نہیں کر سکتا، میں نے تمہیں تبلیغ کر دی تھی۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4847]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3073، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1831، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4847، 4848، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18276، 18277، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9634» «رقم طبعة با وزير 4827»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الطحاوية» (ص 239).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الطحاوية» (ص 239). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين