☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
غنائم اور ان کی تقسیم کا بیان - امام پر مستحب ہے کہ وہ تقسیم میں رعایا کے روئے عمل کا صبر و برداشت کرے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: جہاد و غزوات کے احکام و مسائل← غنائم اور ان کی تقسیم کا بیان - امام پر مستحب ہے کہ وہ تقسیم میں رعایا کے روئے عمل کا صبر و برداشت کرے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 4820 صحیح ابن حبان
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الشَّرْقِيِّ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الذُّهْلِيُّ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، الزُّهْرِيِّ ، عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، أَبَاهُ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الشَّرْقِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الذُّهْلِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَمْلاهُ عَلَيْنَا مِنْ كِتَابِهِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ بَيْنَمَا هُوَ يَسِيرُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ النَّاسُ مَقْفَلَهُ مِنْ حُنَيْنٍ عَلِقَهُ الأَعْرَابُ يَسْأَلُونَهُ، فَاضْطَرُّوهُ إِلَى سَمُرَةٍ حَتَّى خُطِفَ رِدَاؤُهُ وَهُوَ عَلَى رَاحِلَتِهِ، فَوَقَفَ، فَقَالَ: " رُدُّوا عَلَيَّ رِدَائِي، أَتَخْشَوْنَ عَلَيَّ الْبُخْلَ، فَلَوْ كَانَ عَدَدُ هَذِهِ الْعِضَاهِ نَعَمًا لَقَسَمْتُهُ بَيْنَكُمْ، ثُمَّ لا تَجِدُونِي بَخِيلا، وَلا جَبَانًا، وَلا كَذَّابًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
محمد بن جبیر بن مطعم بیان کرتے ہیں کہ ان کے والد (سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ) نے انہیں یہ بات بتائی ہے کہ ایک مرتبہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ اور بھی لوگ تھے، یہ غزوہ حنین سے واپسی کی بات ہے، کچھ دیہاتیوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو گھیر لیا، وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مانگ رہے تھے، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سمرہ کے درخت کی طرف جانے پر مجبور کر دیا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی چادر کھینچ لی گئی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس وقت سواری پر سوار تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ٹھہر گئے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میری چادر مجھے واپس کرو، کیا تمہیں میرے بارے میں بخل کا اندیشہ ہے؟ اگر یہ تمام شاخیں نعمتوں میں تبدیل ہو جائیں تو میں ان سب کو تمہارے درمیان تقسیم کر دوں گا اور تم مجھے بخیل یا بزدل یا جھوٹا نہیں پاؤ گے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4820]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2821، 3148، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4820، 5772، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17029» «رقم طبعة با وزير 4800»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: خ (2821 و 3148).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط البخاري
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (2821 و 3148). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري