☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
گھوڑوں کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ جو شخص اپنے گھوڑے کو اچھی تربیت دے اور اسے تیار کرے، اللہ تعالیٰ اسے ستر گھوڑوں کے اجر کے برابر ثواب دیتا ہے اگر وہ راہِ خدا میں استعمال ہوں
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: جہاد و غزوات کے احکام و مسائل← گھوڑوں کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ جو شخص اپنے گھوڑے کو اچھی تربیت دے اور اسے تیار کرے، اللہ تعالیٰ اسے ستر گھوڑوں کے اجر کے برابر ثواب دیتا ہے اگر وہ راہِ خدا میں استعمال ہوں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 4679 صحیح ابن حبان
مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ الْكَلاعِيُّ ، كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمَذْحِجِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، الزُّبَيْدِيِّ ، رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ ، أَبِي عَامِرٍ الْهَوْزَنِيِّ ، أَبِي كَبْشَةَ الأَنْمَارِيِّ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ الْكَلاعِيُّ بِحِمْصَ، قَالَ: حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمَذْحِجِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي عَامِرٍ الْهَوْزَنِيِّ ، عَنْ أَبِي كَبْشَةَ الأَنْمَارِيِّ ، أَنَّهُ أَتَاهُ فَقَالَ: أَطْرِقْنِي فَرَسَكَ، فَإِِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ أَطْرَقَ فَرَسًا فَعَقَبَ لَهُ الْفَرَسُ، كَانَ لَهُ كَأَجْرِ سَبْعِينَ فَرَسًا حُمِلَ عَلَيْهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَإِِنْ لَمْ تُعْقِبْ كَانَ لَهُ كَأَجْرِ فَرَسٍ حُمِلَ عَلَيْهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابوعامر ہوزنی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوکبشہ انماری رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے اور فرمایا: تم اپنا گھوڑا مجھے جفتی کے لیے دو، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص گھوڑا جفتی کے لیے دیتا ہے اور اس کے نتیجے میں گھوڑا پیدا ہوتا ہے تو اس شخص کو ایسے ستر گھوڑوں کا اجر و ثواب ملتا ہے جن پر (زین وغیرہ) ہو اور اللہ کی راہ میں دیا گیا ہو اور اگر اس کے نتیجے میں گھوڑا پیدا نہیں ہوتا تو اسے ایک گھوڑے کو سامان وغیرہ لاد کر اللہ کی راہ میں دینے کا اجر ملتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4679]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4679، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18317، والطبراني فى(الكبير) برقم: 853» «رقم طبعة با وزير 4660»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (2868).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2868). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح