☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی فضیلت - اس خبر کا ذکر کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے راہِ خدا میں خرچ کرنے والے کے اجر کو مذکورہ تعداد سے بھی زیادہ بڑھا سکتا ہے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: جہاد و غزوات کے احکام و مسائل← باب اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی فضیلت - اس خبر کا ذکر کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے راہِ خدا میں خرچ کرنے والے کے اجر کو مذکورہ تعداد سے بھی زیادہ بڑھا سکتا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 4648 صحیح ابن حبان
حَاجِبُ بْنُ أَرَّكِينَ الْفَرْغَانِيُّ أَبُو الْعَبَّاسِ ، أَبُو عُمَرَ الدُّورِيُّ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْمُقْرِئُ ، أَبُو إِِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ ، عِيسَى بْنِ الْمُسَيَّبِ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ أَرَّكِينَ الْفَرْغَانِيُّ أَبُو الْعَبَّاسِ بِدِمَشْقَ، حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الدُّورِيُّ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْمُقْرِئُ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ ، عَنْ عِيسَى بْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ: مَثَلُ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنْبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِي كُلِّ سُنْبُلَةٍ مِائَةُ حَبَّةٍ وَاللَّهُ يُضَاعِفُ لِمَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ سورة البقرة آية 261، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" رَبِّ زِدْ أُمَّتِي"، فَنَزَلَتْ: مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضَاعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَةً سورة البقرة آية 245، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" رَبِّ زِدْ أُمَّتِي"، فَنَزَلَتْ: إِنَّمَا يُوَفَّى الصَّابِرُونَ أَجْرَهُمْ بِغَيْرِ حِسَابٍ سورة الزمر آية 10" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿مَّثَلُ الَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِي كُلِّ سُنبُلَةٍ مِّائَةُ حَبَّةٍ ۗ وَاللَّهُ يُضَاعِفُ لِمَن يَشَاءُ ۗ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ﴾ [سورة البقرة: 261] ”وہ لوگ جو اللہ کی راہ میں اپنے اموال کو خرچ کرتے ہیں ان کی مثال ایک ایسے دانے کی طرح ہے جو سات بالیاں اگاتا ہے جن میں سے ہر ایک بالی میں ایک سو دانے ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ جس کے لیے چاہے اجر کو دو گنا کر دیتا ہے اللہ تعالیٰ وسعت والا اور علم والا ہے“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ دعا کی: «رَبِّ زِدْ أُمَّتِي» ”اے میرے پروردگار! میری امت کو مزید عطا کر“ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ﴿مَّن ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضَاعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَةً﴾ [سورة البقرة: 245] ”جو شخص اللہ تعالیٰ کو قرض حسنہ دیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے اس کے لیے کئی گنا زیادہ کر دیتا ہے“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دعا کی: «رَبِّ زِدْ أُمَّتِي» ”اے میرے پروردگار! میری امت کو مزید عطا کر“ تو یہ آیت نازل ہوئی: ﴿إِنَّمَا يُوَفَّى الصَّابِرُونَ أَجْرَهُم بِغَيْرِ حِسَابٍ﴾ [سورة الزمر: 10] ”بے شک صبر کرنے والوں کو ان کا اجر کسی حساب کے بغیر پورا دیا جائے گا“۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4648]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4648، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 5645» «رقم طبعة با وزير 4629»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
ضعيف - «التعليق الرغيب» (2/ 156).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
Null
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «التعليق الرغيب» (2/ 156). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null