☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
خلافت و امارت کا بیان - امام کے لیے مستحب ہے کہ رعایا کی بہتری کے لیے جن محنتوں میں بھلائی ہو ان میں خود حصہ لے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: جہاد و غزوات کے احکام و مسائل← خلافت و امارت کا بیان - امام کے لیے مستحب ہے کہ رعایا کی بہتری کے لیے جن محنتوں میں بھلائی ہو ان میں خود حصہ لے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 4531 صحیح ابن حبان
الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، ثَابِتٍ ، أَنَسٍ
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: ذَهَبْتُ بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ الأَنْصَارِيِّ حِينَ وُلِدَ إِِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي عَبَاءَةٍ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَهْنَأُ بَعِيرًا لَهُ، فَقَالَ:" هَلْ مَعَكَ تَمْرٌ؟" فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَنَاوَلْتُهُ تَمَرَاتٍ، فَأَلْقَاهُنَّ فِي فِيهِ فَلاكَهُنَّ، ثُمَّ فَغَرَفَا الصَّبِيِّ فَمَجَّهُ فِي فِيهِ، فَجَعَلَ الصَّبِيُّ يَتَلَمَّظُهُ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " حِبُّ الأَنْصَارِ التَّمْرُ" . وَسَمَّاهُ عَبْدَ اللَّهِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا ابوطلحہ انصاری رضی اللہ عنہ کے ہاں صاحب زادے عبداللہ کی پیدائش پر اسے ساتھ لے کر ایک چادر میں لپیٹ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس وقت (صدقے کے) اونٹوں پر نشان لگا رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تمہارے پاس کھجور ہے؟“ میں نے جواب دیا: جی ہاں، میں نے کچھ کھجوریں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں اپنے منہ میں ڈالا، انہیں چبایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہ بچے کے منہ میں ڈال دیں، بچے نے اسے چوسنا شروع کر دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”انصار کھجوروں سے محبت کرتے ہیں“، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بچے کا نام عبداللہ تجویز کیا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4531]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1301، 1502، 5470، 5542، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2119، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2283، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4531، 4533، 5629، 7188، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2563، 4951، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3565، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7230، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12210» «رقم طبعة با وزير 4514»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم