☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
خلافت و امارت کا بیان - اس بات کا بیان کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صفیہ رضی اللہ عنہا کو اپنے گھر کی طرف مسجد کے دروازے تک پہنچایا اور خود مسجد سے باہر نہیں نکلے۔
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: جہاد و غزوات کے احکام و مسائل← خلافت و امارت کا بیان - اس بات کا بیان کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صفیہ رضی اللہ عنہا کو اپنے گھر کی طرف مسجد کے دروازے تک پہنچایا اور خود مسجد سے باہر نہیں نکلے۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 4497 صحیح ابن حبان
عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيُّ ، سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، اللَّيْثُ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدِ بْنِ مُسَافِرٍ ، ابْنِ شِهَابٍ ، عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ ، صَفِيَّةَ
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدِ بْنِ مُسَافِرٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ ، أَنَّ صَفِيَّةَ زَوْجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَتْهُ، أَنَّهَا جَاءَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُعْتَكِفٌ فِي الْعَشْرِ الأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ، ثُمَّ قَامَتْ تَنْطَلِقُ، فَقَامَ مَعَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْلِبُهَا، حَتَّى إِِذَا بَلَغَ قَرِيبًا مِنْ بَابِ الْمَسْجِدِ عِنْدَ بَابِ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَرَّ بِهِ رَجُلانِ مِنَ الأَنْصَارِ، فَسَلَّمَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ بُعْدًا، فَقَالَ لَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَلَى رِسْلِكُمَا، إِِنَّمَا هِيَ صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَيٍّ". فَقَالا: سُبْحَانَ اللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَبُرَ عَلَيْهِمَا ذَلِكَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِِنَّ الشَّيْطَانَ يَبْلُغُ مِنَ الإِِنْسَانِ مَبْلَغَ الدَّمِ، وَإِِنِّي خِفْتُ أَنْ يَقْذِفَ فِي قُلُوبِكُمَا شَيْئًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
امام زین العابدین رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا نے انہیں بتایا کہ ایک مرتبہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس وقت رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کیے ہوئے تھے۔ جب سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا واپس جانے کے لیے اٹھیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی انہیں واپس پہنچانے کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہو گئے، یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسجد کے دروازے کے قریب پہنچے، وہ دروازہ جو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے دروازے کے پاس تھا، تو وہاں سے دو انصاری افراد گزرے، ان دونوں رضی اللہ عنہما نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سلام کیا اور پھر ایک طرف ہو گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان دونوں سے فرمایا: ”ٹھہر جاؤ، یہ صفیہ بنت حیی ہے (جو میری اہلیہ ہے)۔“ ان دونوں نے عرض کی: «سُبْحَانَ اللّٰهِ يَا رَسُولَ اللّٰهِ!» ”سبحان اللہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! (ہم آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں ایسا سوچ سکتے ہیں)“ یہ بات ان دونوں کو بہت گراں گزری، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شیطان انسان کی رگوں میں گردش کرتا ہے، مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں وہ تمہارے دل میں کوئی غلط خیال نہ ڈال دے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4497]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2035، 2038، 2039، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2175، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2233، 2234، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3671، 4496، 4497، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2470، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1779، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8690، 8697، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24271» «رقم طبعة با وزير 4480»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق - مكرر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - مكرر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح