☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
- ذکر اس بیان کا کہ اگر عورت اپنی نذر پوری کرنے سے پہلے مر جائے تو اس کے بعض رشتہ دار اس کی نذر پوری کریں، خواہ نذر روزے کی ہو
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: نذروں کے احکام و مسائل← - ذکر اس بیان کا کہ اگر عورت اپنی نذر پوری کرنے سے پہلے مر جائے تو اس کے بعض رشتہ دار اس کی نذر پوری کریں، خواہ نذر روزے کی ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 4396 صحیح ابن حبان
أَبُو عَرُوبَةَ ، مُحَمَّدُ بْنُ مَعْدَانَ الْحَرَّانِيُّ ، سُلَيْمَانُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، الْحَكَمِ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
أَخْبَرَنَا أَبُو عَرُوبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْدَانَ الْحَرَّانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ امْرَأَةً جَاءَتْ إِِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: إِِنَّ أُمِّي مَاتَتْ وَعَلَيْهَا صَوْمٌ مِنْ نَذْرٍ". فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَكُنْتِ قَاضِيَةً عَنْ أُمِّكِ دَيْنًا لَوْ كَانَ عَلَيْهَا؟" قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ:" فَصُومِي عَنْ أُمِّكِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس نے عرض کی: میری والدہ کا انتقال ہو گیا ہے، ان کے ذمے نذر کا ایک روزہ لازم تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس خاتون سے فرمایا: ”کیا تم اپنی والدہ کے اس قرض کو ادا کر دیتی جو ان کے ذمے لازم ہوتا؟“ اس خاتون نے جواب دیا: جی ہاں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم اپنی والدہ کی طرف سے روزہ بھی رکھ لو۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ النُّذُورِ/حدیث: 4396]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1953، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1148، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1014، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1953، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3530، 3570، 4396، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3825، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3308، 3310، والترمذي فى (جامعه) برقم: 716، 717، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1809، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1758، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2338، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1886، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8321» «رقم طبعة با وزير 4380»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن لغيره
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن لغيره