☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بیویوں کے درمیان باری کے بیان کا باب - اس بات کا بیان کہ اگر آدمی کے نیچے کئی عورتیں ہوں اور ایک نے اپنا دن اپنی سہیلی کو دیا تو اسے اس کے لیے جائز ہے کہ وہ اس کے لیے ہو نہ کہ اس کے لیے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: نکاح کے احکام و مسائل← بیویوں کے درمیان باری کے بیان کا باب - اس بات کا بیان کہ اگر آدمی کے نیچے کئی عورتیں ہوں اور ایک نے اپنا دن اپنی سہیلی کو دیا تو اسے اس کے لیے جائز ہے کہ وہ اس کے لیے ہو نہ کہ اس کے لیے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 4211 صحیح ابن حبان
مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، جَرِيرٌ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: مَا رَأَيْتُ امْرَأَةً أَحَبَّ إِِلَيَّ مِنْ أَنْ يَكُونَ فِي مِسْلاخِهَا مِنْ سَوْدَةَ بِنْتِ زَمْعَةَ، مِنِ امْرَأَةٍ فِيهَا حِدَةٌ، فَلَمَّا كَبِرَتْ جَعَلَتْ يَوْمَهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَائِشَةَ، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ جَعَلْتُ يَوْمِي مِنْكَ لِعَائِشَةَ. قَالَتْ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَقْسِمُ لِعَائِشَةَ يَوْمَيْنِ يَوْمَهَا، وَيَوْمَ سَوْدَةَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ازواج میں سے) میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا تھیں، وہ ایک ایسی خاتون تھیں جن کے مزاج میں تیزی تھی، جب ان کی عمر زیادہ ہو گئی تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف سے اپنی باری کا مخصوص دن سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو دے دیا۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف سے اپنا مخصوص دن عائشہ کو دیتی ہوں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو دو دن دیا کرتے تھے، ایک ان کا مخصوص دن اور ایک سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا (کا مخصوص) دن۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 4211]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5212، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1463، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4211، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 468، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2135، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1972، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13564، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3735، وأحمد فى (مسنده) برقم: 25033» «رقم طبعة با وزير 4198»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (2020): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط البخاري
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (2020): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري