☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بیویوں کے درمیان باری کے بیان کا باب - اس بات کا بیان کہ اگر آدمی ہمارے بیان کردہ نعت پر ہو تو وہ ایک بیوی سے اس کے دن میں دوسری کے لیے اجازت مانگے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: نکاح کے احکام و مسائل← بیویوں کے درمیان باری کے بیان کا باب - اس بات کا بیان کہ اگر آدمی ہمارے بیان کردہ نعت پر ہو تو وہ ایک بیوی سے اس کے دن میں دوسری کے لیے اجازت مانگے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 4206 صحیح ابن حبان
الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، الْفَضْلُ بْنُ زِيَادٍ الطَّسْتِيُّ ، عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ ، عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، مُعَاذَةَ الْعَدَوِيَّةِ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ زِيَادٍ الطَّسْتِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، عَنْ مُعَاذَةَ الْعَدَوِيَّةِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَسْتَأْذِنُنَا فِي يَوْمِ الْمَرْأَةِ مِنَّا بَعْدَمَا أُنْزِلَتْ: تُرْجِي مَنْ تَشَاءُ مِنْهُنَّ وَتُؤْوِي إِلَيْكَ مَنْ تَشَاءُ سورة الأحزاب آية 51". قَالَتْ مُعَاذَةُ: فَمَا تَقُولِينَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِِذَا اسْتَأْذَنَكِ؟ قَالَتْ: أَقُولُ: إِِنْ كَانَ ذَاكَ إِِلَيَّ لَمْ أُوثِرْ أَحَدًا عَلَى نَفْسِي .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ اس آیت ﴿تُرْجِي مَنْ تَشَاءُ مِنْهُنَّ وَتُؤْوِي إِلَيْكَ مَنْ تَشَاءُ﴾ [سورة الأحزاب: 51] ”تم ان میں سے جسے چاہو پیچھے کر دو، اور جسے چاہو اپنے قریب کر لو۔“ کے نازل ہونے کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس خاتون کے دن کے بارے میں ہم سے اجازت لیا کرتے تھے (جس خاتون کی باری ہوتی تھی)۔ معاذہ نامی راوی خاتون نے (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے) دریافت کیا کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آپ سے اجازت طلب کرتے تھے تو پھر آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کیا کہتی تھیں؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا: میں یہ کہتی تھی کہ اگر یہ میرے اختیار میں ہو تو میں کسی دوسرے کے لیے ایثار نہیں کرتی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 4206]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4789، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1476، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4206، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2778، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8887، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2136، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13562، وأحمد فى (مسنده) برقم: 25114» «رقم طبعة با وزير 4193»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (1853): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1853): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح