☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
میاں بیوی کی باہمی معاشرت کا بیان - اس بات کی اجازت کہ آدمی اپنی بیوی سے اپنے داماد کے لیے معافی مانگے اگر اسے اس کے کچھ اختلاف سے نفرت ہو
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: نکاح کے احکام و مسائل← میاں بیوی کی باہمی معاشرت کا بیان - اس بات کی اجازت کہ آدمی اپنی بیوی سے اپنے داماد کے لیے معافی مانگے اگر اسے اس کے کچھ اختلاف سے نفرت ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 4185 صحیح ابن حبان
ابْنُ قُتَيْبَةَ ، ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، الزُّهْرِيِّ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَعْذَرَ أَبَا بَكْرٍ عَنْ عَائِشَةَ، وَلَمْ يَظُنَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَنَالَهَا بِالَّذِي نَالَهَا، فَرَفَعَ أَبُو بَكْرٍ يَدَهُ فَلَطَمَهَا، وَصَكَّ فِي صَدْرِهَا فَوَجَدَ مِنْ ذَلِكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ:" يَا أَبَا بَكْرٍ، مَا أَنَا بِمُسْتَعْذِرِكَ مِنْهَا بَعْدَهَا أَبَدًا".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی شکایت کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اس پر (اتنا سخت) ردعمل ظاہر کریں گے جو انہوں نے ظاہر کیا، (یہ شکایت سن کر) سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنا ہاتھ اٹھایا اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو طمانچہ لگا دیا اور ان کے سینے پر (ہاتھ مار کر) دھکا بھی دیا، اس بات پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو افسوس ہوا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوبکر! آج کے بعد میں کبھی تمہیں (عائشہ کی) شکایت نہیں لگاؤں گا۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 4185]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: انفرد به المصنف من هذا الطريق «رقم طبعة با وزير 4173»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (2900).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2900). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح