☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محرم کے لیے مباح اور غیر مباح امور کا بیان - اس خبر کا ذکر جو بعض عالموں کو یہ وہم دلاتا ہے کہ ابن منکدر نے یہ خبر عبد الرحمن بن عثمان تیمی سے نہیں سنی
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: حج کے احکام و مسائل← محرم کے لیے مباح اور غیر مباح امور کا بیان - اس خبر کا ذکر جو بعض عالموں کو یہ وہم دلاتا ہے کہ ابن منکدر نے یہ خبر عبد الرحمن بن عثمان تیمی سے نہیں سنی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 3973 صحیح ابن حبان
الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، يَحْيَى الْقَطَّانُ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، مُعَاذِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التَّيْمِيِّ ، أَبِيهِ ، طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى الْقَطَّانُ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، فِي الْحَجِّ، وَنَحْنُ مُحْرِمُونَ، فَأُهْدِيَ لَنَا طَائِرٌ، وَطَلْحَةُ نَائِمٌ، فَمِنَّا مَنْ أَكَلَ، وَمِنَّا مَنْ تَوَرَّعَ، فَلَمْ يَأْكُلْهُ، فَلَمَّا اسْتَيْقَظَ طَلْحَةُ ذَكَرْنَا ذَلِكَ لَهُ فَوَفَّقَ مَنْ أَكَلَهُ، وَقَالَ:" أَكَلْنَاهُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: لَسْتُ أُنْكِرُ أَنْ يَكُونَ ابْنُ الْمُنْكَدِرِ سَمِعَ هَذَا الْخَبَرَ مِنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ التَّيْمِيِّ، وَسَمِعَهُ مِنَ ابْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، فَمَرَّةً رَوَى عَنْ مُعَاذٍ، وَأُخْرَى عَنْ أَبِيهِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
معاذ بن عبدالرحمن تیمی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ ہم لوگ سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج کے لیے جا رہے تھے اور ہم احرام کی حالت میں تھے، ہمیں ایک پرندہ تحفے کے طور پر دیا گیا، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ اس وقت سو رہے تھے، ہم میں سے کچھ لوگوں نے اس کا گوشت کھا لیا اور کچھ لوگوں نے پرہیز کیا اور اسے نہیں کھایا، جب سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ بیدار ہوئے تو ہم نے ان کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا، تو انہوں نے ان لوگوں کا ساتھ دیا جنہوں نے اس کا گوشت کھا لیا تھا اور سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے یہ بتایا کہ ہم نے اس (شکار) کا گوشت نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ کھایا تھا۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) میں اس بات کا انکار نہیں کرتا کہ ابن منکدر نے یہ روایت عبدالرحمن بن عثمان تیمی سے سنی ہو گی اور انہوں نے یہ روایت عبدالرحمن کے صاحبزادے کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے سنی ہو گی، تو ایک مرتبہ انہوں نے اسے معاذ کے حوالے سے نقل کر دیا اور دوسری مرتبہ ان کے والد کے حوالے سے نقل کر دیا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 3973]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1197، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2638، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3972، 3973، 5256، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2816، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10020، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1400» «رقم طبعة با وزير 3962»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم