☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اعتکاف اور لیلۃ القدر کا بیان - اس بات کا بیان کہ اس دن سورج کی روشنی بغیر شعاع کے ہوتی ہے جب تک کہ وہ بلند نہ ہو، نہ کہ پورا دن
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: روزے کے احکام و مسائل← اعتکاف اور لیلۃ القدر کا بیان - اس بات کا بیان کہ اس دن سورج کی روشنی بغیر شعاع کے ہوتی ہے جب تک کہ وہ بلند نہ ہو، نہ کہ پورا دن
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 3691 صحیح ابن حبان
مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُكْرَمٍ الْبَزَّارُ الْحَافِظُ ، دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، أَبُو حَفْصٍ الأَبَّارُ ، مَنْصُورٍ ، عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُكْرَمٍ الْبَزَّارُ الْحَافِظُ ، بِالْبَصْرَةِ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ الأَبَّارُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، قَالَ: لَقِيتُ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ ، فَقُلْتُ حَدِّثْنِي، فَإِنَّهُ كَانَ يُعْجِبُنِي لُقِيُّكَ، وَمَا قَدِمْتُ إِلا لِلِقَائِكَ، فَأَخْبِرْنِي عَنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ، فَإِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ، يَقُولُ: مَنْ يَقُومُ السَّنَةَ يُصِبْهَا أَوْ يُدْرِكْهَا، قَالَ: لَقَدْ عَلِمَ أَنَّهَا فِي شَهْرِ رَمَضَانَ، وَلَكِنَّهُ أَحَبَّ أَنْ يُعَمِّيَّ عَلَيْكُمْ، وَإِنَّهَا لَيْلَةُ سَابِعَةٍ وَعِشْرِينَ بِالآيَةِ الَّتِي حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَحَفِظْنَاهَا وَعَرَفْنَاهَا، فَكَانَ زِرٌّ يُوَاصِلُ إِلَى السَّحَرِ، فَإِذَا كَانَ قَبْلَهَا بِيَوْمٍ أَوْ بَعْدَهَا صَعِدَ الْمَنَارَةَ، فَنَظَرَ إِلَى مَطْلِعِ الشَّمْسِ، وَيَقُولُ: " إِنَّهَا تَطْلُعُ لا شُعَاعَ لَهَا حَتَّى تَرْتَفِعَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
زر بن حبیش کہتے ہیں: میری ملاقات سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے ہوئی، میں نے ان سے کہا: میرے ساتھ بات چیت کیجئے؛ کیونکہ آپ سے ملاقات کرنا مجھے پسند ہے اور میں صرف آپ سے ملنے کے لیے آیا ہوں۔ آپ مجھے شبِ قدر کے بارے میں بتائیں؛ کیونکہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تو یہ کہتے ہیں کہ جو شخص سال بھر نوافل ادا کرتا رہے وہی اسے پا سکتا ہے، تو سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ یہ بات جانتے ہیں کہ یہ رمضان کے مہینے میں ہوتی ہے؛ لیکن وہ اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ یہ تم سے مخفی رہے، یہ ستائیسویں رات ہوتی ہے جس کی ایک مخصوص نشانی ہے جس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں بتایا تھا اور ہم نے اسے محفوظ رکھا اور اسے جان لیا۔ زر بن حبیش نامی راوی سحری تک صومِ وصال رکھتے تھے، پھر ستائیسویں رات سے ایک دن پہلے یا ایک دن بعد کی بات ہے وہ منارے پر چڑھے؛ انہوں نے سورج کے نکلنے کا جائزہ لیا اور یہ کہا کہ یہ طلوع ہوا ہے لیکن اس کی شعاع نہیں تھی جب تک کہ یہ بلند نہیں ہو گیا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 3691]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 762، وابن الجارود فى "المنتقى"، 446، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2187، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3689، 3690، 3691، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5357، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 3392، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1378، والترمذي فى (جامعه) برقم: 793، 3351، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8643، 8644، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21581» «رقم طبعة با وزير 3683»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: م - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن