☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رمضان کی فضیلت کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ جل وعلا رمضان کا روزہ رکھنے والے اور اس کی راتوں میں قیام کرنے والے کو، جو نماز اور زکوٰۃ قائم کرتا ہو، صدیقین اور شہداء میں لکھتا ہے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: روزے کے احکام و مسائل← رمضان کی فضیلت کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ جل وعلا رمضان کا روزہ رکھنے والے اور اس کی راتوں میں قیام کرنے والے کو، جو نماز اور زکوٰۃ قائم کرتا ہو، صدیقین اور شہداء میں لکھتا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 3438 صحیح ابن حبان
أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ الصُّوفِيُّ ، يَحِيَى بْنُ مَعِينٍ ، الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ ، شُعَيْبِ بْنِ أَبِي حَمْزَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ ، عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَمْرَو بْنَ مُرَّةَ الْجُهَنِيَّ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ الصُّوفِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحِيَى بْنُ مَعِينٍ ، حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ ، عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ مُرَّةَ الْجُهَنِيَّ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ شَهِدْتُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، وَصَلَّيْتُ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ، وَأَدَّيْتُ الزَّكَاةَ، وَصُمْتُ رَمَضَانَ، وَقُمْتُهُ، فَمِمَّنْ أَنَا؟ قَالَ:" مِنَ الصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عمرو بن مرہ جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی کیا رائے ہے، اگر میں اس بات کی گواہی دوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، میں پانچ نمازیں ادا کروں، زکوٰۃ ادا کروں، رمضان کے روزے رکھوں اور رمضان میں نوافل بھی ادا کروں تو میرا شمار کن لوگوں میں ہو گا؟“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”صدیقین اور شہداء میں۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 3438]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2212، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3438، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24478» «رقم طبعة با وزير 3429»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «التعليق الرغيب» (3/ 221).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق الرغيب» (3/ 221). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين