☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نفلی صدقہ کا بیان - اس بات کی اطلاع جو مسلمان کے لیے مستحب ہے کہ وہ اپنی آخرت کی فکر کرے اور اس دنیا سے جو کچھ ممکن ہو اپنے لیے آگے بھیجے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: زکوٰۃ کے احکام و مسائل← نفلی صدقہ کا بیان - اس بات کی اطلاع جو مسلمان کے لیے مستحب ہے کہ وہ اپنی آخرت کی فکر کرے اور اس دنیا سے جو کچھ ممکن ہو اپنے لیے آگے بھیجے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 3330 صحیح ابن حبان
أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، أَبُو خَيْثَمَةَ ، جَرِيرٌ ، الأَعْمَشِ ، إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَيُّكُمْ مَالُهُ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ مَالِ وَارِثِهِ؟"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا مِنَّا أَحَدٌ إِلا مَالُهُ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ مَالِ وَارِثِهِ، قَالَ:" اعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ"، قَالُوا: مَا نَعْلَمُ إِلا ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" مَا مِنْكُمْ رَجُلٌ إِلا مَالُ وَارِثِهِ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ مَالِهِ"، قَالُوا: كَيْفَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" إِنَّمَا مَالُ أَحَدِكُمْ مَا قَدَّمَ، وَمَالُ وَارِثِهِ مَا أَخَّرَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کون شخص ایسا ہے جسے اپنا مال اپنے وارث کے مال سے زیادہ محبوب ہو؟“ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! ہم میں سے ہر ایک شخص کو اپنے وارث کے مال کے مقابلے میں اپنا مال زیادہ محبوب ہو گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ دیکھ لو کہ تم کیا کہہ رہے ہو؟“ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! ہم تو یہی سمجھتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک کے نزدیک اس کے وارث کا مال اس کے اپنے مال سے زیادہ محبوب ہے۔“ لوگوں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! وہ کیسے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کسی ایک شخص کا مال وہ ہے جسے وہ (صدقہ و خیرات کر کے) آگے بھیج دے اور اس کے وارث کا مال وہ ہے جسے وہ (مرنے کے بعد) پیچھے چھوڑ جائے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 3330]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6442، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3330، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3614، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 6406، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6605، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3696» «رقم طبعة با وزير 3320»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (1486).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1486). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين