☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
زکاۃ نہ دینے والے کے لیے وعید کا بیان - دوسری خبر کا ذکر جو سننے والوں کو یہ وہم دلاتا ہے کہ مسلمان کے لیے لازم نہیں کہ وہ اس دنیا سے کچھ چھوڑ کر مرے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: زکوٰۃ کے احکام و مسائل← زکاۃ نہ دینے والے کے لیے وعید کا بیان - دوسری خبر کا ذکر جو سننے والوں کو یہ وہم دلاتا ہے کہ مسلمان کے لیے لازم نہیں کہ وہ اس دنیا سے کچھ چھوڑ کر مرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 3264 صحیح ابن حبان
أَبُو خَلِيفَةَ ، مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، يَحِيَى الْقَطَّانِ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ ، سَلَمَةَ بْنَ الأَكُوَعِ
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، عَنْ يَحِيَى الْقَطَّانِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنَ الأَكُوَعِ ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأُتِيَ بِجِنَازَةٍ، فَقَالُوا: صَلِّ عَلَيْهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: " هَلْ تَرَكَ عَلَيْهِ دَيْنًا؟"، قَالُوا: لا، قَالَ:" فَهَلْ تَرَكَ مِنْ شَيْءٍ؟" قَالُوا: ثَلاثَةُ دَنَانِيرَ، قَالَ:" ثَلاثُ كَيَّاتٍ"، ثُمَّ أُتِيَ بِالثَّانِيَةِ، فَقَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ صَلِّ عَلَيْهَا، قَالَ:" هَلْ تَرَكَ مِنْ دَيْنٍ؟" قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ:" فَهَلْ تَرَكَ مِنْ شَيْءٍ؟" قَالُوا: لا، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ أَبُو قَتَادَةَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلَيَّ دَيْنُهُ، قَالَ:" فَصَلَّى عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ موجود تھا، ایک جنازہ لایا گیا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کی نماز جنازہ ادا کریں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا اس نے کوئی قرض چھوڑا ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: جی نہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا اس نے کوئی چیز چھوڑی ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: تین دینار۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تین ایسی چیزیں جن سے داغ لگایا جائے گا۔“ ایک اور جنازہ آیا، لوگوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کی نماز جنازہ ادا کیجیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا اس نے کوئی قرض چھوڑا ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا اس نے کوئی چیز چھوڑی ہے؟“ لوگوں نے جواب دیا: جی نہیں۔ انصار میں سے ایک صاحب جن کا نام سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ تھا، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! اس کے قرض کی ادائیگی میرے ذمے ہے۔ راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ ادا کی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 3264]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2289، 2295، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3264، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1960، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2099، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11513، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16774» «رقم طبعة با وزير 3253»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «التعليق الرغيب» (2/ 44).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط البخاري
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق الرغيب» (2/ 44). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري