☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شہید کے بیان میں فصل - اس بات کا بیان کہ جو شہداء میدان جنگ میں مرتے ہیں انہیں ان کے خون سے نہ نہلایا جائے اور نہ ان پر نماز جنازہ پڑھی جائے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: جنازے اور اس سے متعلق امور کے احکام و مسائل← شہید کے بیان میں فصل - اس بات کا بیان کہ جو شہداء میدان جنگ میں مرتے ہیں انہیں ان کے خون سے نہ نہلایا جائے اور نہ ان پر نماز جنازہ پڑھی جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 3197 صحیح ابن حبان
مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، ابْنِ شِهَابٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَهُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ يَجْمَعُ بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ مِنْ قَتْلَى أُحُدٍ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، وَيَقُولُ: " أَيُّهُمَا أَكْثَرُ أَخْذًا لِلْقُرْآنِ؟" فَإِذَا أُشِيرَ إِلَى أَحَدِهِمَا، قَدَّمَهُ فِي اللَّحْدِ، قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَا شَهِيدٌ عَلَى هَؤُلاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" وَأَمَرَ بِدَفْنِهِمْ بِدِمَائِهِمْ، وَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِمْ، وَلَمْ يُغَسَّلُوا .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم شہدائے احد میں سے دو آدمیوں کو ایک کپڑے میں اکٹھا کرتے تھے اور دریافت فرماتے تھے: ”ان میں سے کسے زیادہ قرآن آتا ہے؟“ جب ان میں سے کسی ایک کی طرف اشارہ کیا جاتا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اسے لحد میں آگے کی طرف رکھتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن میں ان سب لوگوں کا گواہ ہوں گا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان حضرات کو ان کے خون سمیت دفن کیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کی نمازِ جنازہ ادا نہیں کی تھی اور ان لوگوں کو غسل نہیں دیا گیا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الجَنَائِزِ وَمَا يَتَعَلَّقُ بِهَا مُقَدَّمًا أَوْ مُؤَخَّرًا/حدیث: 3197]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1343، 1345، 1346، 1347، وابن الجارود فى "المنتقى"، 603، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3197، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1954، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2093، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3138، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1036، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1514، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6897، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4207، 4208، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14409» «رقم طبعة با وزير 3187»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «تخريج فقه السنة» (270) «أحكام الجنائز» (184 - 185): خ.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «تخريج فقه السنة» (270) «أحكام الجنائز» (184 - 185): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح