☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نوحہ اور اس جیسی دیگر باتوں کے بیان میں فصل - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ عورت مصیبت کے وقت دوسری عورتوں کو رونا سکھائے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: جنازے اور اس سے متعلق امور کے احکام و مسائل← نوحہ اور اس جیسی دیگر باتوں کے بیان میں فصل - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ عورت مصیبت کے وقت دوسری عورتوں کو رونا سکھائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 3144 صحیح ابن حبان
عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، سُفْيَانُ ، ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، أَبِيهِ ، عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، أُمُّ سَلَمَةَ
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، قَالَ: قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ : لَمَّا مَاتَ أَبُو سَلَمَةَ قُلْتُ: غَرِيبٌ فِي أَرْضِ غُرْبَةٍ، لأَبْكِيَنَّ بُكَاءً يُتَحَدَّثُ عَنْهُ، وَكُنْتُ قَدْ هَيَّأْتُ الْبُكَاءُ عَلَيْهِ، إِذْ أَقْبَلَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الْمُسْعِدَاتِ تُرِيدُ أَنْ تُسْعِدَنِي، فَاسْتَقْبَلَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ: " تُرِيدِينَ أَنْ تُدْخِلِي الشَّيْطَانَ بَيْتًا أَخْرَجَهُ اللَّهُ مِنْهُ؟" قَالَتْ: فَكَفَفْتُ عَنِ الْبُكَاءِ، وَلَمْ أَبْكِ .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبید بن عمیر بیان کرتے ہیں کہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے یہ بات بیان کی ہے کہ جب سیدنا ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا، تو میں نے کہا: یہ ایک غریب الوطن شخص تھے جو اپنے وطن سے دور انتقال کر گئے ہیں، میں ان پر اس طرح روؤں گی کہ اس کا چرچا کیا جائے گا، میں نے ان پر رونے کے لیے خود کو تیار بھی کر لیا، پھر ایک عورت آئی جو رونے میں ساتھ دیا کرتی تھی، اس کا بھی یہی ارادہ تھا کہ وہ میرا ساتھ دے گی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم یہ چاہتی ہو کہ شیطان کو ایسے گھر میں داخل کر دو جس سے اللہ تعالیٰ نے اسے باہر نکال دیا ہے؟“ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: تو میں رونے سے رک گئی اور میں روئی نہیں۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الجَنَائِزِ وَمَا يَتَعَلَّقُ بِهَا مُقَدَّمًا أَوْ مُؤَخَّرًا/حدیث: 3144]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 922، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3144، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7209، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27115، والحميدي فى (مسنده) برقم: 293، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 6948، 6955، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 12245، والطبراني فى(الكبير) برقم: 601» «رقم طبعة با وزير 3134»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناد صحيح على شرط الشيخين
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناد صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 3145 صحیح ابن حبان
عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَاصِمٍ ، حَفْصَةَ ، أُمِّ عَطِيَّةَ
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ حَفْصَةَ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ، قَالَتْ: لَمَّا نَزَلَتْ: إِذَا جَاءَكَ الْمُؤْمِنَاتُ يُبَايِعْنَكَ إِلَى قَوْلِهِ: وَلا يَعْصِينَكَ فِي مَعْرُوفٍ سورة الممتحنة آية 12، قَالَتْ: كَانَ مِنْهُ النِّيَاحَةُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِلا آلَ فُلانٍ فَإِنَّهُمْ قَدْ كَانُوا أَسْعَدُونِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَلا بُدَّ لِي مِنْ أَنْ أُسْعِدَهُمْ، فَقَالَ:" إِلا آلَ فُلانٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی ﴿جب مومن خواتین تمہارے پاس بیعت کرنے کے لیے آئیں﴾ [سورة الممتحنة: 12] ، یہ آیت یہاں تک ہے ﴿اور وہ معروف کے بارے میں تمہاری نافرمانی نہیں کریں گی﴾ [سورة الممتحنة: 12] ، سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ان میں سے ایک چیز نوحہ کرنا ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھے صرف فلاں خاتون کے ساتھ نوحہ کرنے کی اجازت دے دیں، کیونکہ اس نے زمانہ جاہلیت میں میرا ساتھ دیا تھا اس لیے میرے لیے یہ ضروری ہے کہ میں بھی اس کا ساتھ دوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”صرف ان کے لیے (تم نوحہ کر لینا)۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الجَنَائِزِ وَمَا يَتَعَلَّقُ بِهَا مُقَدَّمًا أَوْ مُؤَخَّرًا/حدیث: 3145]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 324، 351، 971، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 890، وابن الجارود فى "المنتقى"، 115، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1466، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2816، 2817، 3041، 3145، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1418، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 388، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1136، 3127، والترمذي فى (جامعه) برقم: 539، 540، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1650، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1307، 1308، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21121» «رقم طبعة با وزير 3135»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح النسائي» (3895).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح النسائي» (3895). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما