☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
فصل: جنازے کی نماز کا بیان - اس خبر کا ذکر جو علم کی صنعت میں غیر ماہر کو یہ وہم دلاتا ہے کہ زنا کی سزا میں رجم ہونے والے پر نماز پڑھنا واجب نہیں
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: جنازے اور اس سے متعلق امور کے احکام و مسائل← فصل: جنازے کی نماز کا بیان - اس خبر کا ذکر جو علم کی صنعت میں غیر ماہر کو یہ وہم دلاتا ہے کہ زنا کی سزا میں رجم ہونے والے پر نماز پڑھنا واجب نہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 3094 صحیح ابن حبان
مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، الزُّهْرِيِّ ، أَبِي سَلَمَةَ ، جَابِرٍ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَجُلا مِنْ أَسْلَمَ، جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاعْتَرَفَ بِالزِّنَى، فَأَعْرَضَ عَنْهُ حَتَّى شَهِدَ عَلَى نَفْسِهِ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَبِكَ جُنُونٌ؟" قَالَ: لا، قَالَ:" فَهَلْ أَحْصَنْتَ؟" قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهَ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرُجِمَ فِي الْمُصَلَّى، فَلَمَّا أَذْلَقَتْهُ الْحِجَارَةُ، فَرَّ، فَأُدْرِكَ وَخَرَّ حَتَّى مَاتَ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خَيْرًا" وَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اسلم قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے زنا کرنے کا اعتراف کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے رخ پھیر لیا، یہاں تک کہ اس نے اپنے بارے میں چار مرتبہ یہ گواہی دی (کہ اس نے زنا کا ارتکاب کیا ہے)، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: ”کیا تم پاگل ہو؟“ اس نے عرض کی: جی نہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تم شادی شدہ ہو؟“ اس نے عرض کی: جی ہاں۔ راوی کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت اسے سنگسار کر دیا گیا، جب اسے پتھر لگے تو وہ بھاگا، لیکن اسے پکڑ لیا گیا (اور پتھر مارے گئے)، یہاں تک کہ وہ گر گیا اور اس کا انتقال ہو گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے بارے میں اچھے کلمات کہے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ ادا نہیں کی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الجَنَائِزِ وَمَا يَتَعَلَّقُ بِهَا مُقَدَّمًا أَوْ مُؤَخَّرًا/حدیث: 3094]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5270، 5272، 6814، 6820، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1691، وابن الجارود فى "المنتقى"، 877، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3094، 4440، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1955، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4420، 4430، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1429، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3240، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14686» «رقم طبعة با وزير 3083»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (7/ 353): ق إِلاَّ أَنَّ البخاري قال: «وصلى عليه»؛ وهي شاذة.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (7/ 353): ق إِلاَّ أَنَّ البخاري قال: «وصلى عليه»؛ وهي شاذة. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح