☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
فصل: جنازے کی نماز کا بیان - اس خبر کا ذکر جو علم میں غیر ماہر اور اسے غلط ذرائع سے مانگنے والے نے قبر پر نماز کی جواز کو رد کیا
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: جنازے اور اس سے متعلق امور کے احکام و مسائل← فصل: جنازے کی نماز کا بیان - اس خبر کا ذکر جو علم میں غیر ماہر اور اسے غلط ذرائع سے مانگنے والے نے قبر پر نماز کی جواز کو رد کیا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 3086 صحیح ابن حبان
أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، ثَابِتٍ ، أَبِي رَافِعٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلا كَانَ يَلْتَقِطُ الأَذَى مِنَ الْمَسْجِدِ، فَمَاتَ، فَفَقَدَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" مَا فَعَلَ فُلانٌ؟" قَالُوا: مَاتَ، قَالَ:" هَلا كُنْتُمْ آذَنْتُمُونِي بِهِ" فَكَأَنَّهُمُ اسْتَخَفُّوا شَأْنَهُ، قَالَ لأَصْحَابِهِ:" انْطَلِقُوا، فَدُلُّونِي عَلَى قَبْرِهِ" فَذَهَبَ فَصَلَّى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ هَذِهِ الْقُبُورَ مَمْلُوءَةٌ ظُلْمَةً عَلَى أَهْلِهَا، وَإِنَّ اللَّهَ يُنَوِّرُهَا عَلَيْهِمْ بِصَلاتِي" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص مسجد میں صفائی کیا کرتا تھا، اس کا انتقال ہو گیا، ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے غیر موجود پا کر اس کے بارے میں دریافت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”فلاں کا کیا حال ہے؟“ لوگوں نے بتایا کہ اس کا انتقال ہو گیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگوں نے مجھے اطلاع کیوں نہیں دی؟“ لوگوں نے اس کے معاملے کو کم تر سمجھا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا: ”تم لوگ چلو اور اس کی قبر کی طرف میری رہنمائی کرو۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لے گئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس شخص کی نماز جنازہ ادا کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ قبریں اپنے اہل کے لیے تاریک ہوتی ہیں، تو میرے ان پر نماز جنازہ ادا کرنے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ ان کے لیے انہیں روشن کر دیتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الجَنَائِزِ وَمَا يَتَعَلَّقُ بِهَا مُقَدَّمًا أَوْ مُؤَخَّرًا/حدیث: 3086]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 458، 460، 1337، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 956، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1299، 1300، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3086، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3203، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1527، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4380، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8754» «رقم طبعة با وزير 3075»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الأحكام» (113)، «الإرواء» (3/ 184).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الأحكام» (113)، «الإرواء» (3/ 184). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم