☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
صبر کا بیان اور بیماریوں و مصیبتوں پر اجر کا بیان - اس بات کی اطلاع کہ آدمی پر لازم ہے کہ اپنے نفس کو اس کی سامنے آنے والی آزمائشوں اور مصیبتوں کو برداشت کرنے کے لیے تیار کرے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: جنازے اور اس سے متعلق امور کے احکام و مسائل← صبر کا بیان اور بیماریوں و مصیبتوں پر اجر کا بیان - اس بات کی اطلاع کہ آدمی پر لازم ہے کہ اپنے نفس کو اس کی سامنے آنے والی آزمائشوں اور مصیبتوں کو برداشت کرنے کے لیے تیار کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2900 صحیح ابن حبان
عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ ، مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، أَبِيهِ
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ أَشَدُّ النَّاسِ بَلاءً؟ قَالَ:" الأَنْبِيَاءُ، ثُمَّ الأَمْثَلُ فَالأَمْثَلُ، وَيُبْتَلَى الْعَبْدُ عَلَى حَسَبِ دِينِهِ، فَمَا يَبْرَحُ الْبَلاءُ بِالْعَبْدِ حَتَّى يَدَعَهُ يَمْشِي عَلَى الأَرْضِ، وَمَا عَلَيْهِ خَطِيئَةٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
مصعب بن سعد رحمہ اللہ اپنے والد (سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! سب سے زیادہ آزمائش کا سامنا کن لوگوں کو کرنا پڑتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”انبیاء کو، پھر اس کے بعد درجہ بدرجہ (نیک لوگوں کو)، بندے کو اس کے دین کے حساب سے آزمائش میں مبتلا کیا جاتا ہے اور آزمائش مسلسل بندے کے ساتھ رہتی ہے، یہاں تک کہ اسے ایسی حالت میں کر دیتی ہے کہ وہ زمین پر چلتا ہے اور اس پر کوئی گناہ نہیں ہوتا۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الجَنَائِزِ وَمَا يَتَعَلَّقُ بِهَا مُقَدَّمًا أَوْ مُؤَخَّرًا/حدیث: 2900]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2900، 2901، 2920، 2921، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 120، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2398، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4023، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6630، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1499» «رقم طبعة با وزير 2889»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن - انظر ما بعده.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - انظر ما بعده. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن