☽ 8 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قیام الليل کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آدمی کے لیے مستحب ہے کہ وہ رات کی نماز میں قیام کو لمبا کرے کیونکہ قنوت کی فضیلت نماز کی فضیلت ہے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: نماز کے احکام و مسائل← قیام الليل کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آدمی کے لیے مستحب ہے کہ وہ رات کی نماز میں قیام کو لمبا کرے کیونکہ قنوت کی فضیلت نماز کی فضیلت ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2607 صحیح ابن حبان
أَبُو يَعْلَى ، شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخٍ ، مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ ، وَاصِلٌ الأَحْدَبُ ، أَبِي وَائِلٍ ، عَبْدُ اللَّهِ
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخٍ ، حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ ، حَدَّثَنَا وَاصِلٌ الأَحْدَبُ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، قَالَ: غَدَوْنَا عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ يَوْمًا بَعْدَمَا صَلَّيْنَا الْغَدَاةَ، فَسَلَّمْنَا بِالْبَابِ، فَأَذِنَ لَنَا، فَمَكَثْنَا هُنَيْهَةً، فَخَرَجَتِ الْخَادِمُ، فَقَالَتْ: أَلا تَدْخُلُونَ؟ قَالَ: فَدَخَلْنَا، فَإِذَا هُوَ جَالِسٌ يُسَبِّحُ، فَقَالَ: مَا مَنَعَكُمْ أَنْ تَدْخُلُوا وَقَدْ أُذِنَ لَكُمْ؟ فَقَالُوا: لا، إِلا أَنَّا ظَنَنَّا أَنَّ بَعْضَ أَهْلِ الْبَيْتِ نَائِمٌ، قَالَ: ظَنَنْتُمْ بِآلِ أُمِّ عَبْدٍ غَفْلَةً، ثُمَّ أَقْبَلَ يُسَبِّحُ حَتَّى ظَنّ أَنَّ الشَّمْسَ قَدْ طَلَعَتْ، قَالَ: يَا جَارِيَةُ، انْظُرِي هَلْ طَلَعَتْ؟ قَالَ: فَنَظَرَتْ فَإِذَا هِيَ قَدْ طَلَعَتْ، فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَقَالَنَا يَوْمَنَا هَذَا، قَالَ مَهْدِيٌّ: وَأَحْسَبُهُ قَالَ: وَلَمْ يُهْلِكْنَا بِذُنُوبِنَا، قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: قَرَأْتُ الْمُفَصَّلَ الْبَارِحَةَ كُلَّهُ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : هَذًّا كَهَذِّ الشِّعْرِ،" إِنِّي لأَحْفَظُ الْقَرَائِنَ الَّتِي كَانَ يَقْرَؤُهُنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَمَانِيَةَ عَشَرَ مِنَ الْمُفَصَّلِ، وَسُورَتَيْنِ مِنْ آلِ حم" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابووائل بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم صبح کی نماز ادا کرنے کے بعد سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم نے انہیں دروازے پر سلام کہا اور انہوں نے ہمیں اندر آنے کی اجازت دی، ہم تھوڑی دیر ٹھہرے رہے۔ خادمہ باہر آئی، اس نے دریافت کیا: آپ لوگ اندر کیوں نہیں آتے؟ راوی کہتے ہیں: ہم لوگ اندر گئے، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیٹھے ہوئے تھے اور تسبیح پڑھ رہے تھے۔ انہوں نے فرمایا: جب تم لوگوں کو اجازت مل گئی تھی، تو تم لوگ اندر کیوں نہیں آئے۔ ان لوگوں نے کہا: جی نہیں، ہم یہ گمان کر رہے تھے کہ اہل خانہ میں سے کچھ لوگ سوئے ہوئے ہوں گے۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تم نے ام عبد کے گھرانے کے بارے میں غفلت کا گمان کیا تھا؟ پھر وہ تسبیح پڑھنے کی طرف متوجہ ہو گئے، یہاں تک کہ جب انہوں نے یہ گمان کیا کہ سورج نکل آیا ہو گا، تو انہوں نے فرمایا: اے لڑکی! تم جا کر دیکھو، کیا سورج نکل آیا ہے؟ راوی کہتے ہیں: اس لڑکی نے دیکھا تو وہ نکل چکا تھا، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: «الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِي أَقَالَنَا يَوْمَنَا هَذَا» ”ہر طرح کی حمد اللہ کے لیے مخصوص ہے، جس نے ہمیں یہ دن بھی عطا کیا ہے“۔ مہدی نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے، میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: «وَلَمْ يُهْلِكْنَا بِذُنُوبِنَا» ”ہمارے گناہوں کی وجہ سے ہمیں ہلاک نہیں کیا ہے“۔ حاضرین میں سے ایک صاحب نے گزارش کی: گزشتہ رات میں نے تمام مفصل سورتوں کی تلاوت کی، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ تو شعر پڑھنے کی طرح تیزی سے پڑھنا ہوا، مجھے ایک دوسرے کے قریب قریب کی وہ سورتیں یاد ہیں، جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تلاوت کیا کرتے تھے، وہ مفصل سورتوں سے تعلق رکھنے والی اٹھارہ سورتیں ہیں اور آل حم سے تعلق رکھنے والی دو سورتیں ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2607]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 775، 4996، 5043، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 822، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 538، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1813، 2607، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1003، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1396، والترمذي فى (جامعه) برقم: 602، وسعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 156، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3677» «رقم طبعة با وزير 2598»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (1262).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1262). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم