☽ 8 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قیام الليل کا بیان - اس بات کی اجازت کا ذکر کہ آدمی رات کے تہجد کے وقت چٹائی یا اس کے متبادل سے حصار بنا سکتا ہے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: نماز کے احکام و مسائل← قیام الليل کا بیان - اس بات کی اجازت کا ذکر کہ آدمی رات کے تہجد کے وقت چٹائی یا اس کے متبادل سے حصار بنا سکتا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2571 صحیح ابن حبان
عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ، سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْتَجِرُ حَصِيرًا بِاللَّيْلِ فَيُصَلِّي إِلَيْهِ، وَيَبْسُطُهُ بِالنَّهَارِ فَيَجْلِسُ عَلَيْهِ، قَالَ: فَجَعَلَ النَّاسُ يَثُوبُونَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيُصَلُّونَ بِصَلاتِهِ حَتَّى كَثُرُوا، قَالَ: فَأَقْبَلَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ، خُذُوا مِنَ الأَعْمَالِ مَا تُطِيقُونَ، فَإِنَّ اللَّهَ لا يَمَلُّ حَتَّى تَمَلُّوا، وَإِنَّ أَحَبَّ الأَعْمَالِ إِلَى اللَّهِ مَا دَامَ وَإِنْ قَلَّ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رات کے وقت چٹائی کا حجرہ بنا لیتے تھے اور اس میں نماز ادا کیا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دن کے وقت اسے بچھا لیتے تھے اور اس پر تشریف فرما ہوتے تھے۔ راوی کہتے ہیں: لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف آئے اور آپ کی نماز کی اقتدا میں نماز ادا کرنے لگے یہاں تک کہ لوگوں کی تعداد زیادہ ہو گئی۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور آپ نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! اتنے عمل کو اختیار کرو جتنے کی تم طاقت رکھتے ہو، کیونکہ اللہ تعالیٰ تھکاوٹ کا شکار نہیں ہوتا یہاں تک کہ تم تھکاوٹ کا شکار ہو جاؤ، اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل وہ ہے جو باقاعدگی سے کیا جائے، اگرچہ وہ تھوڑا ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2571]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 730، 1147، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 738، وابن الجارود فى "المنتقى"، 440، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 49، 1102، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 353، 1578، 2430، 2571، 2613، 2616، 2634، 3516، 3637، 3648، 6385، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 761، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1340، 1341، والترمذي فى (جامعه) برقم: 439، 737، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 942، 1196، 1710، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24707» «رقم طبعة با وزير 2562»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما