☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جانور پر نماز پڑھنے کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتا ہے کہ یہ خبر صرف ابن وہب نے عمرو بن الحارث سے روایت کی
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: نماز کے احکام و مسائل← جانور پر نماز پڑھنے کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتا ہے کہ یہ خبر صرف ابن وہب نے عمرو بن الحارث سے روایت کی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2519 صحیح ابن حبان
الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْقَطَّانُ ، هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْقَطَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَبْعَثًا، فَوَجَدْتُهُ يَسِيرُ مُشْرِقًا وَمُغْرِبًا، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَأَشَارَ بِيَدِهِ، ثُمَّ سَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَأَشَارَ بِيَدِهِ، فَانْصَرَفْتُ فَنَادَانِي:" يَا جَابِرُ"، فَنَادَانِي النَّاسُ: يَا جَابِرُ، فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ سَلَّمْتُ عَلَيْكَ فَلَمْ تَرُدَّ عَلَيَّ، قَالَ:" ذَاكَ أَنِّي كُنْتُ أُصَلِّي" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے کسی کام سے بھیجا، جب میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ اس وقت مشرق کی طرف رخ کر کے یا مغرب کی طرف رخ کر کے چل رہے تھے (یعنی آپ سواری پر سوار تھے)؛ میں نے آپ کو سلام کیا، تو آپ نے اپنے دستِ مبارک کے ذریعے اشارہ کیا، پھر میں نے آپ کو سلام کیا، تو آپ نے اپنے دستِ اقدس کے ذریعے اشارہ کیا۔ میں واپس آیا (تھوڑی دیر بعد) تو آپ نے مجھے بلایا: ”اے جابر!“ لوگوں نے بھی مجھے بلایا: اے جابر! میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میں نے آپ کو سلام کیا تھا لیکن آپ نے مجھے جواب نہیں دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس وقت میں نماز ادا کر رہا تھا۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2519]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1217، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 540، وابن الجارود فى "المنتقى"، 252، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1270، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2516، 2518، 2519، 2523، 2524، 2525، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1188، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1227، والترمذي فى (جامعه) برقم: 351، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1018، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1479، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14373» «رقم طبعة با وزير 2510»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده قوي.
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي.