عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّبَّاحِ الْعَطَّارُ ، أَبُو عَلِيٍّ الْحَنَفِيُّ ، قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، الْحَسَنَ ، أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّبَّاحِ الْعَطَّارُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحَنَفِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ: انْتَظَرْنَا الْحَسَنَ ، وَرَاثَ عَلَيْنَا حَتَّى قَرُبْنَا مِنْ وَقْتِ قِيَامِهِ جَاءَ، فَقَالَ: دَعَانَا جِيرَانُنَا هَؤُلاءِ، ثُمّ قَالَ: قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ : انْتَظَرْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ، حَتَّى كَانَ شَطْرُ اللَّيْلِ، فَجَاءَ، فَصَلَّى لَنَا، ثُمَّ خَطَبَنَا فَقَالَ:" إِنَّ النَّاسَ قَدْ صَلُّوا، وَرَقَدُوا، وَإِنَّكُمْ لَنْ تَزَالُوا فِي صَلاةٍ مُذِ انْتَظَرْتُمُ الصَّلاةَ" . قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ :" إِنَّ الْقَوْمَ لا يَزَالُونَ بِخَيْرٍ مَا انْتَظَرُوا الْخَيْرَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
قرہ بن خالد بیان کرتے ہیں: ہم حسن بصری کا انتظار کر رہے تھے، وہ کافی دیر تک ہمارے پاس نہیں آئے، یہاں تک کہ جب ان کے اٹھنے کا وقت قریب آیا تو وہ اس وقت تشریف لے آئے، انہوں نے فرمایا: ہمارے ان پڑوسیوں نے بلا لیا تھا، پھر انہوں نے یہ بات بتائی کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے کہ ایک رات ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا انتظار کرتے رہے، یہاں تک کہ نصف رات ہو گئی، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی، پھر خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”لوگ نماز ادا کر کے سو بھی چکے ہیں اور تم لوگ جب سے نماز کا انتظار کر رہے تھے، نماز کی حالت میں شمار ہو گے۔“ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو لوگ بھلائی کا جب تک انتظار کرتے رہتے ہیں، وہ بھلائی کی حالت میں شمار ہوتے ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2033]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 572، 5869، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 640، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1537، 1750، 2033، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 692، وأحمد فى (مسنده) برقم: 13078، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1248» «رقم طبعة با وزير 2031»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «مختصر البخاري» (363).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما.
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «مختصر البخاري» (363). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما.