☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نماز میں قنوت پڑھنے کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آدمی کے لیے مستحب ہے کہ وہ اپنی نماز کے بعد دعا میں اللہ جل وعلا سے اپنے دشمنوں سے لڑنے کی مدد مانگے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: نماز کے احکام و مسائل← نماز میں قنوت پڑھنے کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آدمی کے لیے مستحب ہے کہ وہ اپنی نماز کے بعد دعا میں اللہ جل وعلا سے اپنے دشمنوں سے لڑنے کی مدد مانگے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2027 صحیح ابن حبان
أَبُو خَلِيفَةَ ، مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، صُهَيْبٍ
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ صُهَيْبٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ أَيَّامَ خَيْبَرَ يُحَرِّكُ شَفَتَيْهِ بِشَيْءٍ بَعْدَ صَلاةِ الْفَجْرِ، فَقِيلَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّكَ تُحَرِّكُ شَفَتَيْكَ بِشَيْءٍ مَا كُنْتَ تَفْعَلُهُ، فَمَا هَذَا الَّذِي تَقُولُ؟ قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَقُولُ: اللَّهُمَّ بِكَ أُحَاوِلُ، وَبِكَ أُقَاتِلُ، وَبِكَ أُصَاوِلُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جنگ خیبر کے دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فجر کی نماز کے بعد اپنے ہونٹوں کو حرکت دے کر کچھ پڑھ رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں عرض کی گئی: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آپ اپنے ہونٹوں کو حرکت دے کر کیا پڑھ رہے تھے؟ وہ کیا چیز ہے، جو آپ کہہ رہے تھے؟“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں یہ پڑھ رہا تھا: «اللَّهُمَّ بِكَ أُحَاوِلُ، وَبِكَ أُصَاوِلُ، وَبِكَ أُقَاتِلُ» ”اے اللہ! میں تیری مدد سے بچاؤ کرتا ہوں، تیری مدد سے حملہ کرتا ہوں اور تیری مدد سے جنگ کرتا ہوں۔““ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2027]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2027، 4758، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8579، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3340 م، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18532، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19236» «رقم طبعة با وزير 2025»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - مضى (1972). تنبيه!! رقم (1972) = (1975) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح.
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (1972). تنبيه!! رقم (1972) = (1975) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح.