☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نماز کے طریقہ کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس شبہ کو دور کرتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قول "میں قرآن سے کیوں جھگڑا کروں؟" سے مراد آواز بلند کرنا ہے، نہ کہ ان کے پیچھے قراءت
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: نماز کے احکام و مسائل← نماز کے طریقہ کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس شبہ کو دور کرتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قول "میں قرآن سے کیوں جھگڑا کروں؟" سے مراد آواز بلند کرنا ہے، نہ کہ ان کے پیچھے قراءت
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1852 صحیح ابن حبان
عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، فَرَحُ بْنُ رَوَاحَةَ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو الرَّقِّيُّ ، أَيُّوبَ ، أَبِي قِلابَةَ ، أَنَسٍ
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا فَرَحُ بْنُ رَوَاحَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو الرَّقِّيُّ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، صَلَّى بِأَصْحَابِهِ، فَلَمَّا قَضَى صَلاتَهُ، أَقْبَلَ عَلَيْهِمْ بِوَجْهِهِ، فَقَالَ: " أَتَقْرَءُونَ فِي صَلاتِكُمْ خَلْفَ الإِمَامِ، وَالإِمَامُ يَقْرَأُ؟". فَسَكَتُوا، قَالَهَا ثَلاثَ مَرَّاتٍ، فَقَالَ قَائِلٌ، أَوْ قَائِلُونَ: إِنَّا لَنَفْعَلُ. قَالَ:" فَلا تَفْعَلُوا، وَلْيَقْرَأْ أَحَدُكُمْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فِي نَفْسِهِ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: سَمِعَ هَذَا الْخَبَرَ أَبُو قِلابَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عَائِشَةَ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَسَمِعَهُ مِنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، فَالطَّرِيقَانِ جَمِيعًا مَحْفُوظَانِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے اصحاب کو نماز پڑھائی، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز مکمل کی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لوگوں کی طرف رخ کیا اور دریافت فرمایا: ”کیا تم لوگ اپنی نماز میں امام کے پیچھے تلاوت کرتے ہو جبکہ امام قرأت کر رہا ہو؟“ تو لوگ خاموش رہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ ارشاد فرمائی تو ایک صاحب نے (یا شاید لوگوں نے) عرض کی: جی ہاں، ہم ایسا کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم ایسا نہ کرو، تم میں سے ہر شخص دل میں سورۃ فاتحہ پڑھ لے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابوقلابہ نے یہ روایت محمد بن ابوعائشہ سے سنی ہے، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کسی صحابی سے منقول ہے، انہوں نے یہ روایت سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے بھی سنی ہے، تو یہ دونوں طرق محفوظ ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1852]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1844، 1852،والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2968، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1287، 1288، 1289، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18355» «رقم طبعة با وزير 1849»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
ضعيف بهذا السياق - «ضعيف الموارد» (37/ 458 - 459).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
في «ثقات المؤلف» 9/ 13: فرج بن رواحة المنبجي: يروى عن زهير بن معاوية، حدثنا عنه عمر بن سعيد بن سنان بمنبج، مستقيم الحديث جدا، مات سنة إحدى وثلاثين ومائتين أو قبلها أو بعدها بقليل، ومن فوقه ثقات من رجال الشيخين.
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف بهذا السياق - «ضعيف الموارد» (37/ 458 - 459). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط في «ثقات المؤلف» 9/ 13: فرج بن رواحة المنبجي: يروى عن زهير بن معاوية