☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان اوقات کا بیان جن میں (نماز پڑھنے سے) منع کیا گیا ہے - دوسری خبر کا ذکر جو واضح کرتی ہے کہ صبح کی نماز کے بعد نماز سے ممانعت سے تمام اوقات میں تمام نمازیں مراد نہیں
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: نماز کے احکام و مسائل← ان اوقات کا بیان جن میں (نماز پڑھنے سے) منع کیا گیا ہے - دوسری خبر کا ذکر جو واضح کرتی ہے کہ صبح کی نماز کے بعد نماز سے ممانعت سے تمام اوقات میں تمام نمازیں مراد نہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1564 صحیح ابن حبان
الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، مُسْلَمْ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، شُعْبَةُ ، يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ ، جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ الأَسْوَدِ ، أَبِيهِ
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُسْلَمْ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةً، فَلَمْا قَضَى صَلاتَهُ إِذَا هُوَ بِرَجُلَيْنِ فِي مُؤَخَّرِ النَّاسِ، فَجِيءَ بِهِمَا تَرْتَعِدُ فَرَائِصُهُمَا، فَقَالَ لَهُمَا:" مَا حَمَلَكُمَا عَلَى أَنْ لا تُصَلِّيَا مَعَنْا"، قَالا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّيْنَا فِي رِحَالِنَا، ثُمَّ أَقْبَلْنَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا صَلَّيْتُمَا فِي رِحَالِكُمَا، ثُمَّ أَدْرَكْتُمَا الصَّلاةَ، فَصَلِّيَا، فَإِنَّهَا لَكُمَا نَافِلَةٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا یزید بن اسود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز ادا کی، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز مکمل کی تو لوگوں کے پیچھے دو آدمی موجود تھے (جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اقتدا میں نماز ادا نہیں کی تھی)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت ان دونوں کو لایا گیا تو ان کے جسم کانپ رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان دونوں سے دریافت کیا: ”کیا وجہ ہے، تم دونوں نے ہمارے ساتھ نماز ادا نہیں کی؟“ ان دونوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! ہم نے اپنی رہائشی جگہ پر نماز ادا کر لی تھی، پھر ہم یہاں آئے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم اپنی رہائشی جگہ پر نماز ادا کر چکے ہو اور پھر (امام کے ساتھ) نماز کو پاؤ تو نماز ادا کر لو یہ تمہارے لیے نفل ہو جائے گی۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1564]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1279، 1638، 1713، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1564، 1565، 2395، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 899، وأبو داود فى (سننه) برقم: 575، 614، والترمذي فى (جامعه) برقم: 219، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1532، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17746» «رقم طبعة با وزير 1562»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (590 - 951).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح.
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (590 - 951). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح.