☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حیض اور استحاضہ کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ عائشہ رضی اللہ عنہا برتن لیتی تھیں پینے کے لیے اور گوشت لیتی تھیں کھانے کے لیے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: طہارت کے احکام و مسائل← حیض اور استحاضہ کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ عائشہ رضی اللہ عنہا برتن لیتی تھیں پینے کے لیے اور گوشت لیتی تھیں کھانے کے لیے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1361 صحیح ابن حبان
الْحَسَنُ بْنُ سُفِيانَ ، مُحَمَّدُ بْنُ خَلادٍ ، يَحْيَى الْقَطَّانُ ، مِسْعَرٌ ، الْمَقْدَامُ بْنُ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلادٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى الْقَطَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمَقْدَامُ بْنُ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" إِنْ كُنْتُ لآتِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالإِنَاءِ، فَآخُذُهُ فَأَشْرَبُ مِنْهُ، فِيأْخُذُ، فِيضَعُ فَاهُ مَوْضِعَ فِي فِيشْرَبُ، وَإِنْ كُنْتُ لآخُذُ الْعَرْقَ مِنَ اللَّحْمِ فَآكُلُهُ، فِيضَعُ فَاهُ عَلَى مَوْضِعِ فِي فِيأْكُلُهُ وَأَنَا حَائِضٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں کوئی برتن لے کر آتی، میں اسے لے کر اس میں سے پانی پی لیتی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اسے لے کر اپنا منہ اس جگہ رکھتے تھے جہاں میں نے اپنا منہ رکھا ہوتا تھا اور پانی پی لیتے تھے۔ اسی طرح میں گوشت والی کوئی ہڈی لیتی اور اسے کھا لیتی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنا منہ اسی جگہ رکھتے تھے جہاں میں نے اپنا منہ رکھا ہوتا تھا اور آپ اسے کھا لیتے تھے، حالانکہ میں اس وقت حیض کی حالت میں ہوتی تھی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1361]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 300، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 110، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1293، 1360، 1361، 4181، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 70، وأبو داود فى (سننه) برقم: 259، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 643، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1519، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24966» «رقم طبعة با وزير 1358»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: م - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم، وهو مكرر ما قبله.
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم، وهو مكرر ما قبله.