☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
موزوں اور دیگر (جوتوں یا پٹیوں وغیرہ) پر مسح کرنے کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ یہ لفظ جریر بن عبد الحمید نے تنہا بیان کیا
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: طہارت کے احکام و مسائل← موزوں اور دیگر (جوتوں یا پٹیوں وغیرہ) پر مسح کرنے کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ یہ لفظ جریر بن عبد الحمید نے تنہا بیان کیا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1341 صحیح ابن حبان
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، زَائِدَةَ ، مَنْصُورٍ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، النَّزَّالُ بْنُ سَبْرَةَ ، عَلِيٍّ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي النَّزَّالُ بْنُ سَبْرَةَ ، قَالَ:" صَلَّيْنَا مَعَ عَلِيٍّ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ الظُّهْرَ، ثُمَّ خَرَجْنَا إِلَى الرَّحَبَةِ، فَدَعَا بِإِنَاءٍ فِيهِ شَرَابٌ، فَأَخَذَهُ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ، وَمَسَحَ وَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ وَرَأْسَهُ وَقَدَمَيْهِ، ثُمَّ شَرِبَ فَضْلَهُ وَهُوَ قَائِمٌ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ نَاسًا يَكْرَهُونَ أَنْ يَشْرَبُوا وَهُمْ قِيَامٌ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ مِثْلَ مَا صَنَعْتُ، وَهَذَا وُضُوءُ مَنْ لَمْ يُحْدِثْ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
نزال بن سبرہ بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی اقتدا میں ظہر کی نماز ادا کی، پھر ہم کھلے میدان کی طرف آ گئے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ایک برتن منگوایا جس میں پانی موجود تھا، انہوں نے اسے لیا، اس کے ذریعے کلی کی، ناک میں پانی ڈالا، چہرے، دونوں بازوؤں اور اپنے سر اور دونوں پاؤں پر مسح کیا، پھر انہوں نے باقی بچا ہوا پانی کھڑے ہو کر پی لیا، پھر آپ نے فرمایا: کچھ لوگ اس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ وہ کھڑے ہو کر پانی پی لیں، جب کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسی طرح کیا ہے جس طرح میں نے کیا ہے، اور یہ اس شخص کا وضو ہے جو پہلے بے وضو نہ ہوا ہو۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1341]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5615، 5616، وابن الجارود فى "المنتقى"، 75، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 16، 147، 202، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1056، 1057، 1079، 1340، 1341، 5326، وأبو داود فى (سننه) برقم: 111، 115، 116، 3718، والترمذي فى (جامعه) برقم: 44، 48، 49،وابن ماجه فى (سننه) برقم: 396، 404، 436، 456،والدارقطني فى (سننه) برقم: 298، وأحمد فى (مسنده) برقم: 593» «رقم طبعة با وزير 1338»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح، رجاله رجال الصحيح، وزائدة: هو ابن قدامة الثقفي.
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح، رجاله رجال الصحيح، وزائدة: هو ابن قدامة الثقفي.