☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وضو کو توڑنے والی چیزوں کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ آگ سے متاثرہ چیز کے کھانے سے وضو واجب نہیں، سوائے اونٹ کے گوشت کے، ہمارے پہلے بیان کردہ حکم کی وجہ سے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: طہارت کے احکام و مسائل← وضو کو توڑنے والی چیزوں کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ آگ سے متاثرہ چیز کے کھانے سے وضو واجب نہیں، سوائے اونٹ کے گوشت کے، ہمارے پہلے بیان کردہ حکم کی وجہ سے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1155 صحیح ابن حبان
أَبُو خَلِيفَةَ ، الْقَعْنَبِيُّ ، مَالِكٍ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، بَشِيرِ بْنِ يَسَارٍ ، سُوَيْدَ بْنَ النُّعْمَانِ
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ سُوَيْدَ بْنَ النُّعْمَانِ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ خَرَجَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ خَيْبَرَ، حَتَّى إِذَا كُنَّا بِالصَّهْبَاءِ وَهِيَ مِنْ أَدْنَى خَيْبَرَ،" نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى الْعَصْرَ، ثُمَّ دَعَا بِالأَزْوَادِ فَلَمْ يُؤْتَ إِلا بِالسَّوِيقِ، فَأَمَرَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَثُرِّيَ، فَأَكَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَكَلْنَا مَعَهُ، ثُمَّ قَامَ إِلَى الْمَغْرِبِ فَمَضْمَضَ، وَمَضْمَضْنَا وَلَمْ يَتَوَضَّأْ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا سوید بن نعمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ فتح خیبر کے موقع پر روانہ ہوئے، راوی کہتے ہیں کہ جب ہم صہباء کے مقام پر پہنچے (یہ خیبر کے قریب ایک جگہ ہے) وہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پڑاؤ کیا اور عصر کی نماز ادا کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کھانا لانے کا حکم دیا تو صرف ستو پیش کیے گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت انہیں پانی میں گھول دیا گیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں کھا لیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ ہم نے بھی کھا لیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مغرب کی نماز ادا کرنے کے لیے کھڑے ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کلی کی، ہم نے بھی کلی کی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے از سرِ نو وضو نہیں کیا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1155]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 209، 215، 2981، 4175، ومالك فى (الموطأ) برقم: 72، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1152، 1155، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 186، ابن ماجه فى (سننه) برقم: 492، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 760، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16041» «رقم طبعة با وزير 1152»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: خ.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين.
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين.