☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اذکار کا بیان - اللہ جل وعلا کے فضل کا ذکر کہ وہ تسبیح کرنے والے کے گناہوں کو معاف کرتا اور اس کے لیے نیکیاں لکھتا ہے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتیوں کے احکام و مسائل← اذکار کا بیان - اللہ جل وعلا کے فضل کا ذکر کہ وہ تسبیح کرنے والے کے گناہوں کو معاف کرتا اور اس کے لیے نیکیاں لکھتا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 825 صحیح ابن حبان
أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الطَّالَقَانِيُّ ، ابْنُ نُمَيْرٍ ، مُوسَى الْجُهَنِيُّ ، مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، أَبِيهِ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الطَّالَقَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُوسَى الْجُهَنِيُّ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " أَيَعْجَزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَكْتَسِبَ كُلَّ يَوْمٍ أَلْفَ حَسَنَةٍ؟" فَسَأَلَهُ نَاسٌ مِنْ جُلَسَائِهِ: وَكَيْفَ يَكْتَسِبُ أَحَدُنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ كُلَّ يَوْمٍ أَلْفَ حَسَنَةٍ؟ قَالَ:" يُسَبِّحُ اللَّهَ مِائَةَ تَسْبِيحَةٍ، فَيَكْتُبُ اللَّهُ لَهُ أَلْفَ حَسَنَةٍ، وَيَحُطُّ عَنْهُ أَلْفَ سَيِّئَةٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
مصعب بن سعد اپنے والد سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا کوئی شخص یہ کر سکتا ہے کہ روزانہ ایک ہزار نیکیاں کمایا کرے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دریافت کیا: یا رسول اللہ! ہم میں سے کوئی شخص روزانہ ایک ہزار نیکیاں کیسے کما سکتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ «سُبْحَانَ اللّٰهِ» ”اللہ پاک ہے“ سو مرتبہ پڑھے، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے ایک ہزار نیکیاں لکھ لے گا وہ اس کے ایک ہزار گناہوں کو مٹا دے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الرَّقَائِقِ/حدیث: 825]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2698، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 825، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 9905، 9906، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3463، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1514، والحميدي فى (مسنده) برقم: 80» «رقم طبعة با وزير 822»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الكلم الطيب» (14/ 5): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح.
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الكلم الطيب» (14/ 5): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح.